خواہش ہے ایسی مضبوط حکومت بنے جو پانچ سال پورے کرے، جہانگیر ترین

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے، لودھراں میرا گھر ، اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 دسمبر 2023 22:41

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو پانچ سال پورے کرے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے، لودھراں میرا گھر ہے، میں نے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا لودھراں کے عوام نے مجھے ہمیشہ بے پناہ محبت دی۔عوام کی محبت کی وجہ سے یہاں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر کی گئی۔لودھراں میرا گھر ہے، میں نے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی، جہانگیر ترین کا کہناتھا ہمارا منشور عوام دوست ہے۔ہمارا مقصد ملک میں بنیادی تبدیلی لانا اور عوام کو خوشحال کرنا ہے۔ انشائ اللہ معیشت میں بہتری، غربت کا خاتمہ کرینگے۔انہوں نے کہا اقتدار ملا تو لودھراں کی ترقی کے لئے اڑھائی کی بجائے 5 ارب کا فنڈ لائیں گے ۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں