نوازشریف کے مانسہرہ کے حلقے این اے 15سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے

جمعرات 28 دسمبر 2023 16:08

نوازشریف کے مانسہرہ کے حلقے این اے 15سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مانسہرہ کے حلقے این اے 15سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے نواز شریف کے خلاف اعتراض مسترد کردیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 130 سے منظور کیے گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے دعویٰ کیا تھا کہ این سے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔بلال یاسین کے مطابق حکام نے میرے بھی کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔نوازشریف نے لاہور کے حلقے این اے 130سے نامزدگی جمع کرائے جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد سے ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انتخابات 2024 کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ایک ہزار 85 نشستوں پر کل 28 ہزار 626 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جس میں تین ہزار سے زائد خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں پر 7 ہزار 242 مرد اور 471 خواتین امیدوار سامنے آئی ہیں، اسی طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 نشستوں پر 17 ہزار 744 مرد اور 802 خواتین میدان میں ہیں۔پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جبکہ سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں پر 4 ہزار 60 مرد اور 205 خواتین امیدوار سامنے آئی ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں