عمران سیاسی تاریخ کا عبرتناک نام بن چکے ،ان کی پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ،رانا تنویر حسین

9مئی کے اسرائیلی بھارتی ملک دشمن ایجنڈے کو قوم دفن کرچکی ہے ،وفاقی وزیر تعلیم کی مریدکے میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2023 20:45

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2023ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی تاریخ کا عبرتناک نام بن چکے ،اب ان کی پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ،اس کے 9مئی کے اسرائیلی بھارتی ملک دشمن ایجنڈے کو قوم دفن کرچکی ہے ،اسے اور اس کے ساتھیوں کو ہر صورت لوٹ مار اور ملک دشمنی کا حساب دینا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے ، ہر حلقہ میں اپنا امیدوار دیں گے ،انشااللہ نواز شریف الیکشن سے قبل نہ صرف وطن واپس آئیں گے بلکہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بھی بنیں گے ۔انہوں نے کہا ہم کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں قوم کے پاس جارہے ہیں ،قوم جان چکی نواز شریف ہی پاکستان کے مسائل حل کرسکتے ہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے نہ صرف بچ گیا بلکہ ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنا بری بات نہیں ہے ،پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں ہماری سیاسی حریف ہوگی جو جیتے گا وہی حکومت بنائے گا ،اسی پارٹی کا وزیراعظم ہوگا ،یہ بات نہیں ہوئی کہ بلاول یا کسی کو وزیر اعظم بنایا جائے ،نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی خواہش کررہے ہیں یہی قوم کی آواز ہے کیونکہ قوم جانتی ہے نواز شریف نے سی پیک موٹرویز بجلی کے کارخانے لگائے قوم اور ملک کو خوشحال کیا اگر ان کی حکومت کے خلاف سازشیں نہ کی جاتیں اور انکی حکومت کاتسلسل رہتا ،آج پاکستان ایشیاء کا معاشی اقتصادی ٹائیگر بنا ہونا تھا، نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں