شہدا کی جماعت پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت ،ملک و عوام کے مفاد کی سیاست کی ‘آصف زرداری

جیالے تیار ہوجائیں ،بہت جلد پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں ‘ سابق صدر کی وفد سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2023 17:19

شہدا کی جماعت پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت ،ملک و عوام کے مفاد کی سیاست کی ‘آصف زرداری
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرینز کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہدا کی جماعت پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت اور ملک و عوام کے مفاد کی سیاست کی ہے اور کرتی رہے گی ۔مریدکے سے پیپلز پارٹی سابق ایم این اے کے امیدوار چوہدری صابر حسین بھلہ کی قیادت میں ملنے والے وفد ملک جمشید شہباز چوہدری لیاقت ڈگرا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات ہورہے ہیں جسکی موجودہ مثال چوہدری صابر حسین بھلہ کے خلاف تھانہ فیروزوالہ میں درج کی جانے والی بجلی چوری کی جھوٹی ایف آئی آر ہے ۔

پیپلز پارٹی جھوٹے مقدمات کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب آئندہ الیکشن میں جیت کر دکھائے گی بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں ،یہ رابطہ مہم کا آغاز مریدکے سے کریں گے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی پنجاب میں عوام رابطہ مہم مریدکے سے شروع کرتی تھیں ۔مریدکے کو پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ کہا جاتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ہر صوبہ ہر شہر ہر محلہ گلی اسکا کارکن موجود ہے انشااللہ دیگر پارٹیوں کو ٹف ٹائم دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دور اقتدار عوام کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ،عوام میں رہے اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کیا ،اداروں کیساتھ کبھی ٹکرائو کی پالیسی اختیار نہیں کی بلکہ اداروں کیساتھ ملکر پاکستان کی اساس کے لئے کام کیا ۔

آصف زرداری نے کہا کہ آج جو سیاسی بونے جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں یہ پیپلز پارٹی کی بدولت ہے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کے لئے سوچ رکھی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی بنیاد دی ،سی پیک جیسے عالیشان منصوبے دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ جیالے تیار ہوجائیں الیکشن میں جیت انشااللہ ہمارا نشان ہوگی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں