پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا‘احسن اقبال

نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے اور یہ حکومت بالکل اناڑی ہے‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 7 اپریل 2019 15:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے،نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے اور یہ حکومت بالکل اناڑی ہے۔ناروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا اور پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا گیا، ہمارے دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ، ادویات ملتی تھیں لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت نے سب کچھ بند کردیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نادار اور مجبور لوگوں کی خدمت تھی لیکن اس حکومت نے غریبوں کے لیے علاج ناممکن بنادیا، ہیلتھ کارڈ بند کرکے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کی نالائق حکومت میٹرو نہیں چلاسکی اور نالائق حکومت نے 8 ماہ میں ایکسڈنٹ کردیا جب کہ لیگی حکومت ہٹانے کا نتیجہ دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

رہنما مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے اور یہ حکومت بالکل اناڑی ہے، پنجاب کے عوام گاجر مولی نہیں ہیں پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے جب کہ وزیراعظم کی کرسی پر بھلے عمران خان بیٹھا ہے، عوام کے دلوں پر آج بھی حکومت نواز شریف کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گیں، عمران خان جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے خان صاحب اونچی پرواز پر ہیںان کو زمین پر آجانا چاہیے، مسلم لیگ ن کسی سے ڈرتی ہے اور نہ ہی جھکتی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں