سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جمعرات 18 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔
ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے بہترین سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پاکستانی ہو اورٹھیٹھ پنجابی ہوں۔پنجاب کے لوگ خوش ہونا جانتے ہیں اورانہیں خوشیاں منانی آتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں بستے ہیں،پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکھ برادری کوپیغام دیتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی۔دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،ان کے لئے راستے کھولیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور کہا کہ میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو۔نواز شریف نے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی، دلوں کے دروازے کھولیں۔ قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی۔ رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری 15 ہزار ہو یا 25 ہزار، یہ ہمارے سر آنکھوں پر ہیں۔ سب سے پہلے پاکستانی ہوں پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں۔ہر پنجابی کی طرح پنجاب میرے دل میں بستا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کے مطالبے پر یہاں سڑک کی فوری تعمیر کا آرڈر دے کر آئی ہوں۔انڈیا میں امرتسر، جاتی امرا میں میرے دادا پیدا ہوئے۔ انڈیا سے جب کوئی انکے گھر کی مٹی لے کر آیا تو اپنے دادا کی قبر پر ڈالی۔مجھے وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغازکر کے یہاں آئی ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھے۔ گرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اورمہمانوں کو پیش کرتے۔ یہ گندم اب گوروگھرکے لنگرمیں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں اور یہ خوش ہونا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اور پنجاب ہمارے دن میں بستا ہے۔ ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں۔یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی،ایسٹر،کرسمس،ہولی ، عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں۔یہ بابرکت ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیں۔نام جپنا، ہلال کمانا اور کھانا، خیرات کرنا جیسی قدریں اسلام اور سکھ ازم میں مشترک ہیں۔ دل کرتا ہے انڈین پنجاب کی طرح پاکستان کے پنجابی بھی فخر کے ساتھ پنجابی زبان دل کھول کر بولیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مخصوص انداز میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں ……تہاڈا آنا سر متھے تے۔ سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاںمتعلقہ عنوان :
نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نارووال پولیس کی کامیاب کاروائی ،تھانہ ندوکے کے گاوں جوند ہ پنواں سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرکے ..
نارووال،پولیس نے 10سالہ بچہ بازیاب کر کے اغوا کار کو گرفتار کر لیا
یو ای ٹی نارووال کیمپس میرا خواب تھا ،اسےبڑی محنت سے سینچا ہے، چاہتا ہوں یہ کیمپس ایم آئی ٹی جیسا ادارہ ..
نارووال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری، ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ ..
آئندہ سال سائوتھ ایشن گیمز سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا ..
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
نارووال،رشتے سے انکار پر ملزمان کی خانہ بدوشوں پر فائرنگ سے تین سالہ بچہ جاں بحق ،ماں شدید زخمی
غ*ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
شہریوں کے جان ومال کےتحفظ کویقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم دن رات مصروف عمل ہے،ڈسٹرکٹ ..
نارووال: یکم اپریل تا25اپریل تک کارروائیوں کے دوران گرانفروشوں کو 13لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
نارووال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن