جماعت اسلامی بلوچستان کے اعلی سطحی وفدکا وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری زاہداختربلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے اعلی سطحی وفدکا وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے ملاقات۔وفدمیں نائب امرا ڈاکٹرعطا الرحمان،میرمحمدعاصم سنجرانی،امیرضلع کوئٹہ حافظ نورعلی،محمدطیب شامل تھے۔ وزیراعلی میرسرفرازبگٹی سے ملاقات میں سینٹ الیکشن،حکومت سازی سمیت بلوچستان کی سیاسی علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ،رقوم کے عمل دخل،خریدوفروخت کاراستہ روکھنے کیلئے متفقہ بلامقابلہ امیدوارلانے پراتفاق کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے حکومت سازی وآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے 5نکاتی معاہدہ کیاگیااس معاہدے اورمتفقہ بلامقابلہ امیدوار لانے عوامی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے اپنی مشاورت کے بعدسینٹ الیکشن سے اپنے امیدوار دستبردارکیی.مثبت سیاسی،قومی اتفاق واتحاد، مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی حکومت کے ہراچھے کام میں ساتھ دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں