بھارتی ریاست کی دہشتگردی کا دائرہ کار وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے ، سینیٹر محمد عبدالقادر

پاکستان امن پسند اور خود مختار ملک ہے ،کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ،بیان

منگل 16 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست کی دہشتگردی کا دائرہ کار وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بھارت پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث پایا گیا ہی. حال ہی میں بھارت کے وزیر دفاع اجیت سنگھ نے برملا بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ارتکاب کا اعتراف بھی کیا ہی.

بھارت خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث پائی گئی ہے۔یہا ں جا ری ہو نے و الے ایک بیا ن میں سینیٹر محمد عبد القا د ر نے کہا کہ را نے پاکستان میں بم دھماکوں کے علاوہ اب پہ در پے ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی ہی. لاہور میں قتل کیے جانے والے عامر تانبا کو اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے مارا گیا ہی. عامر تانبا جو کوٹ لکھپت جیل میں کسی جرم میں قید تھا نے جیل میں قید بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کو قتل کر دیا تھا جسے کچھ عرصہ قبل ہی عدالت نے رہا کر دیا تھا.

عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ ئے ہیں عامر تابنا پر ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں. بھارت پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی قتل کی وارداتوں میں براہ راست ملوث پایا گیا ہے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے بھارت افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہا ہی. بھارت پاکستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے لئے افغان کرائے کے قاتل استعمال کر رہا ہے پاکستان ایک امن پسند اور خود مختار ملک ہے پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور کسی صورت کسی ملک کی جارحیت برداشت بھی نہیں کرے گا.

پاکستان نے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار نہیں کیا. پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور دیگر ممالک کی مداخلت اور دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ ایسے حالات میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ انتہائی واضح اور حتمی اقدامات اٹھائے اور ملک کے اندر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کری.

ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے تحت قرار واقعی سزائیں دے تاکہ قاتلوں کے پیچھے قوتوں کو سبق سکھایا جا سکے۔ پاکستان کی حکومت بھارتی حکومت کو واضح کرے کہ پاکستان کے صبر اور امن و سلامتی کی پالیسی کو اسکی کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کو ہر صورت ان قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں