میں نواز شریف اور خود کا سلام پیش کرتا ہوں ، سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، میں یہاں آکرکل بہت خوش ہوں ، شہبازشریف

پیر 29 جنوری 2024 20:54

میں نواز شریف اور خود کا سلام پیش کرتا ہوں ، سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، میں یہاں آکرکل بہت خوش ہوں ، شہبازشریف
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) ن لیگ کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بنی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنا دیں گے ۔ نو مئی کا اندھیرا نو فروری کو چھٹ جائیگا ۔ نواز شریف ہی ملکی مسائل حل کر سکتے ہیں ۔میں نواز شریف اور خود کا سلام پیش کرتا ہوں ، سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، میں یہاں آکر آج بہت خوش ہوں۔

راجن پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوے رہنما ن لیگ نے کہا سیلاب کے دوران راجن پو ر کے چپے چپے میں پہنچا ۔ اور عوام کی بھر پور خدمت کی ۔ انہوں نے کہا آج مجھے راجن پور آکر چودہ سال پہلے کے دلخراش واقعات یاد آگئے جب پورا جنوبی پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا سیلاب کے دوران مجھے نواز شریف نے کہا تھا کہ میں و ہیں رہ کر مشکل میں پڑے لوگوں کی بھر پور خدمت کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے راجن پو ر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ۔ ہسپتال بنائے ۔ ملک بھر میں بنائے جانے والے بیس دانش سکول میں سے سولہ جنوبی پنجاب میں بنائے اور لوگوں کی تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ انہوں نے یہ آپ پر کوئی احسان نہیں تھا ۔ بلکہ مشکل وقت میں اللہ نے مجھے اور نواز شریف کو آپ خدمت کا موقع دیا تھا ۔ انہوں نے کہا راجن پور ڈی ایچ کیو کو بہترین ہسپتال بنایا ۔

جس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ۔ اس ہسپتال کا موازنہ کسی بھی دوسرے صوبے کے ہسپتالوں سے کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا راجن پور سمیت پورے ملک کے مسائل کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت رہتی تو جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل جاتی ۔ چار سال میں جنوبی پنجاب کو گل و گلزار بنا دینا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یہ لوگ اقتدار میں آکر جادو ٹونے میں لگ گئے اور عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا ہمارے دور میں اپنا روزگا ر سکیم کے تحت لاکھوں کو روزگار دیا گیا ۔ ٓ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوے تو جنوبی پنجاب کو لاہور اور کراچی بنا دیں گے ۔ راجن پور میں زرعی یونیورسٹی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کا اندھیرا نو فروری کو چھٹ جائیگا ۔ آپ آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر اپنی تقدیر بدلنے کے لئے قدم بڑھائیں ۔

ہماری حکومت رہتی توجنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، 20 دانش سکول بنائے، جن میں 16 جنوبی پنجاب میں ہیں، راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صوبے کیکسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال میں جنوبی پنجاب کو گل گلزار بنا دینا چاہئے تھا، سیلاب میں جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ا?ج ہی ہو جائے گا، رحیم یار خان میں بہترین یونیورسٹی بنائی جہاں ہزاروں طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، پورے پنجاب میں لیپ ٹاپ دیئے، روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں دی گئیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں