چوہدری انوارلحق کی کیپٹن حسین خان شہیدکے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی

شہدا کویادرکھنا زندہ قوموں کی نشانی ،پونچھ شہیدوں ،غازیوں کی دھرتی ،شہداء نے زندگیاں ،خاندان ،مستقبل قوم کیلئے قربان کردیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 28 ستمبر 2023 17:30

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے اپنے دورہ پونچھ ڈویژن کے دوران کپٹن حسین خان شہیدکے مزار پر حاضری دی, پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ کیپٹن حسین خان شہید ٹرسٹ کے دفتر گئے۔سابق صدر ووزیراعظم سردارمحمدیعقوب خان،سنیئر وزیر حکومت کرنل (ر)وقار نور،وزیر حکومت فیصل ممتازراٹھور،وزیر حکومت عامرالطاف،وزیر حکومت سردار میراکبر بھی ہمراہ تھی. اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

کیپٹن حسین خان شہید ٹرسٹ کے دفتر میں اپنے تاثرات تحریر کئے اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کویادرکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے ہم نے شہید کیپٹن کے نظریات کی پاسبانی کرنی ہی. انہوں نے کہا کہ ان کے فلسفہ حیات کوزندہ رکھناہے اورالحاق پاکستان کی منزل حاصل کرنی ہی. پونچھ شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے شہدا نے اپنی زندگیاں خاندان اورمستقبل ہماری قوم کیلئے قربان کردیئی.انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں اورغازیوں کے فلسفہ پر عمل کریں گے توزندگی میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں