آشیانہ ریفرنس میں تمام ملزم بری بغض حسد انتقام ذدہ افراد کے منہ پر تمانچہ ہے ؛ مرزا جاوید

پیر 20 نومبر 2023 23:08

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) آشیانہ ریفرنس میں تمام ملزم بری بغض حسد انتقام ذدہ افراد کے منہ پر تمانچہ؛ مرزا جاوید، احتساب عدالت کے جج ملک علی ذولقرنین اعوان نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت 10ملزمان کو بری کرنے کے فیصلہ بغض حسد انتقام ذدہ افراد کے مہنہ پر تمانچہ ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پی پی حلقہ164کے امیدوار مرزا جاوید جشن پارٹی اورمیڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سن کر م مخالفین کے ڈیروں پر ماتم ، جبکہ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر،اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں،دوسری جانب نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے کہا کہ آج فیصلہ ضرور ہوا انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر لیگی رہنمائوں اور کارکنان نے اظہار تشکر کرتے ہوئے، اڈا پلاٹ دفتر مسلم لیگ ن پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں