کیڈٹ کالج سانگھڑ کو ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، وفاقی وزیر شازیہ مری

سندھ حکومت نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم مہیا کر رہی ہیں،وفاقی وزیر

اتوار 22 جنوری 2023 18:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2023ء) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کی آمد پر کمانڈنٹ کیڈٹ کالج سانگھڑ اور پرنسپال کموڈور ذیشان علی نے خوش آمدید کیا اور کیڈٹس نے انہیں گارڈ آف آنر کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے احاطے میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، جہاں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا کو کالج میں معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہے،مجھے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے اس 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑمیں مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کی محنت کو ساراتی ہو ۔ سندھ حکومت ایجوکیشن کے شعبے کی ترقی کیلے کوشاں ہے سندھ حکومت نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم مہیا کر رہی ہیں، شازیہ مری نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے میں عوام کے خدمت کیلئے سنجیدہ ہے اچھڑو تھر سمیت دوردراز ، پسماندہ علاقوں میں بجلی اور پانی دیگر سہولیات مھیا کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ بن کر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ مزید کہا کہ ینگ کیڈٹ کو یہ پیغام دو گی کہ قائد اعظم کے اقوال کو یاد رکھے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ایک بہتر اور مضبوط پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے حالیہ سیلاب میں کیے گئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان کے اندر حالیہ سیلاب سے بدترین تباھ کاریاں آئے جس کے نتیجے میں سیلاب سیسے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی سیلاب متاثرین کیلئے بہت کچھ کرنا ہے،موسیماتی تبدیلی دنیا میں ایک حقیقت ہے اور موسیماتی تبدیلی نے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو تکلیف اور نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شھباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کے ہر کونے میں جاکر اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لئے کوشش کر رہے ہیں ،ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دوبارہ تباھ شدھ گھروں کو بحال کرنا ہے، جبکہ سیلاب کے دوران یو این اے کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی وفود متاثرین کی مدد کے لئے آئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لاس اور ڈیمیج فنڈ قائم کرنے کے لئے دنیا کو آمادہ کیا۔

انہوں نے خطاب میں کہاکہ کلائمیٹ چینج میں پاکستان کا صرف 0.8 سے بھی کم کنٹریبویشن ہے لیکن اسکو نقصان بہت زیادہ ہوا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نینہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں کلائمیٹ چینج کے نقصان کے ازالے کے لئے نمائندگی کی۔ وفاقی وزیر نے کیڈٹ کالج سانگھڑ انتظامیہ کو مخاطب ہوتے کہا کہ میں یقین دلاتے ہو کہ وزیراعلی سندھ کو کیڈٹ کالج سانگھڑ کو درپیش مالی و دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے کہیں گے۔

سانگھڑ کیڈٹ کالج میں آج پاکستان نیوی کے تعاون سے 100 واٹ کا منصوبہ لگایا گیا،ترکھول منصوبہ ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے اہم منصوبہ ہے۔کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ کیمنصوبے کوحکومت سندھ کے تعاون سے 400 کلو واٹ تک توسیعی کی جائے گی۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کالج انتظامیہ کو حکومت سندھ کی جانب سے کالج کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر کیڈٹ کالج سانگھڑ کے پرنسپال کمانڈنٹ ذیشان علی کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ بہترین تعلیمی نتائج کے ساتھ پورے صوبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ کیڈٹ کالج سانگھڑ معیاری تعلیمی فراہم کرنے کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہا ہیسندھ حکومت اور پاک بحریہ کے تعاون سے کالج جدید تعلیم اور اعلی معیار کی تعلیم کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ آخر میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے تعلیمی، کھیلوں اورہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو انعامات اور ٹرافیاں پیش کیں۔علامہ آئی آئی قاضی ڈویژن کو اگلے سال کا ’’چیمپئن ڈویژن‘‘قرار دیا گیا۔تقریب میں آرٹس اینڈ سائنس کلب کی نمائش اور مختلف سائنس اور فنی پراجیکٹس بھی پیش کیے گئے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں