وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے ئکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، چوہدری طارق سبحانی

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین صاف ستھرا پنجاب چوہدری محمد طارق سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، ہمارا موٹو عوامی خدمت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدو جہد کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلز سے تشریف لانے والے سابق ناظمین، سابق چیرمین یونین کونسلز، کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو انہیں عید کی مبارک دینے ان کے گھر آئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وریو ہائوس تشریف لانے والوں میں چودھری بابر ایڈووکیٹ، عرفان نارو، چودھری بلال، اوورسیز نمائندہ میاں عمران لنڈن، چودھری جمیل خوش اختر سبحانی ایڈووکیٹ، چودھری نوید پٹواری، چودھری نصیر ، چودھری عثمان مشتاق ایڈووکیٹ ،اکبر علی گل، حاجی محمد اکرم بھولا، سمیر طارق، محفوظ قریشی، قلب عباس، فضل عباس، آفتاب احمد اور سینکڑوں ورکرز شامل تھے۔

چودھری طارق سبحانی نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں 50 کروڑ سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ان ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر سے مواصلاتی انقلاب آئے گآ اور عوام کو سفر میں آسانیاں میسر ہوں گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں