بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں پر بھارتی مظائم کے خلاف سبی میں کشمیر اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد

پیر 5 اگست 2019 18:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں پر بھارتی مظائم کے خلاف سبی میں کشمیر اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد ،ریلی کی قیادت کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے کی ،ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر یوں کے حق میں مختلف نعرے درج تھے ،ریلی میںضلعی آفیسران سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف سکولوں کے طلباء نے بھر پورشرکت ، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انکی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے خلاف سبی میں ڈپٹی کمشنر سبی آفس سے کمشنر سبی ڈویژنل سید فیصل احمد کی قیادت میں نکالا گیا ہے ریلی میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ملا محمد عمرانی،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزمان کیانی ،ڈپٹی ڈایریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لایئو سٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو سمیت ضلعی آفیسران سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی ، ریلی کے شرکاء بھارتی دھشتگردی کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے کشمیر اظہار یکجہتی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس میگانگی روڈسے ہوتا ہوا جیل روڈ آفیسر کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر کشمیراظہار یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ملا محمد عمرانی اور سبی یوتھ اتحاد کے سربراہ رسردارزادہ ابراہیم خان باروزئی نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خود مختار حثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارتی حکومت کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیںانہوں نے کہا کہ نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر بھارت ان کے حق خود ارادیت کی منصفانہ تحریک کو دبا نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خود مختار حثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے عوام کسی بھی صورت خاموش نہیں بھیٹے گے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کی اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھے گاانہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے جدا نہیں کر سکتا اور ہم کشمیری بھائیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گے کشمیر کے ساتھ پاکستان کا اٹوٹ رشتہ ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں