سبی کا پانچ روزہ تاریخی میلہ مویشاں واسپاں کا آغاز ہو گیا

سبی میلہ مویشیاں صوبے کی معیشت و مالداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی

جمعرات 4 مارچ 2021 16:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سبی کا پانچ روزہ تاریخی میلہ مویشاں واسپاں کا آغاز ہو گیا ہے سبی میلہ کا افتتاح سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کی جبکہ خطبہ استقبالیہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے پیش کی،سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا کہ سبی کا سالانہ تاریخی میلہ مویشیاں واسپاں نہ صرف ہماری معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے بلکہ پچھلے سوسال سے زائد متواتر ثقافت تاریخ وتمندن کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے میلہ مویشاں کے حوالے سے یہ کہنا بجا ہوگا کی صوبہ کی 80فیصد آباد ی کا انحصار گلہ بانی اور مال مویشی پالنے سے ہے سبی میلہ عوام الناس کیلئے خوشیوں کا پیغام سماجی معاشی سرگرمیوں کا زریعہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلہ مویشیاں و اسپان کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی سبی سردار خالد مصطفیٰ کورائی،ایف سی 144ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل جواد،کرنل بلال،اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین،اسٹنٹ کمشنر بختیار آباد سبحان سلیم دستی،اے ایس پی ارسلان زاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد فاروق لونی،ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری،سپرنٹنڈنٹ میر عبدالصمد بنگلزئی،محمد انور خجک، کے علاوہ عسکری و سول آفیسران،قبائلی عمائدین،معززین شہری نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے سیکرٹری لائیو سٹاک میر طیب لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی لہر کے باوجود ایس او پیز کے تحت میلہ مویشیاں کے انعقاد کو ممکن بنایا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں مالداری کو فروغ دے کر آج صوبے میں 4 کروڑ جانور موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لائیواسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرکے زرمبادلہ کو بڑھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ مویشیاں صوبے کی معیشت و مالداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے لائیو اسٹاک کو سائینٹفک بنیادوں پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت نے لائیواسٹاک کے فروغ کے لیے بجٹ میں 13فیصد اضافہ کیاانہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کی جانب سے مالداروں کے جانوروں کا علاج معالجہ مفت میں کیا جارہا ہے اور مفت ادویات فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ جلد ہی صوبے بھر کے اضلاع میں ویٹرنری یونٹ قائم کریں گے اورصوبے کے دورافتادہ علاقوں میں جانوروں کا علاج معالجہ کیلیے ڈاکٹرز مالداروں کو ان کی دہلیز پر سروس فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کے ریسرچ سینٹرز میں دیگر صوبوں کے ماہرین سے بھی معاونت حاصل کی جارہی ہے پنجاب کے فارموں کا وزٹ کیا ہے اور وہاں جانوروں کی بہتر ی کا جائزہ لیا گیا ہے اس سلسلے میں سبی ریسرچ سینٹر میں بھاگناڑی اور ساہیوال کی نسل سے کراس نسل لے کر گوشت کی ضروریات کو پورا کیا جاے گابلوچستان میں لائیواسٹاک کا مستقبل روشن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 70فیصد عوام کا دارومدار مالداری پر منحصر ہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلے کی تاریخ چاکر اعظم سے سولہویں صدی میں منسوب ہے جب قبائلی فیصلوں کے بعد باقاعدہ طور پر جشن منایا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ انگریز دور حکومت میں بھی یہاں باقاعدہ طور پر اعلی نسل کے گھوڑوں اور مختلف قسم کے جانوروں کی خرید وفروخت کی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد پہلے میلے میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے مارچ 1948کی موسم بہار میں تشریف لاکر اس اجتماع اور علاقے کو عزت بخشی انہوں نے کہا کہ مہر گڑھ کی قدیم تہذیب کے پڑوس کا یہ علاقہ ہزاروں سال پرانی تاریخ کا آمین ہے چاکر اعظم اور گہرام لاشاری کی قبائلی ناچاقیاں ہوں یا باروزئی سرداروں اور قلات کے خواتین کی نوک جھوک ،جان جیکب اور بجار خان کی ڈومکی کی انیسویں صدی کے دلیرانہ مقابلوں کے ساتھ پاک سرزمین کا یہ حسین علاقہ بانی اور شاہ مرید کے لازوال محبت کی داستان سے مار ہو گیا انہوں نے کہا کہ 2020میں پوری دنیا کو ایک وبائی آفت نے کورونا کی شکل میں گھیر لیا جس کے اثرات ابھی بھی باقی ہیں اس موذی وباء کے پھیلاو کو روکنے اور اس کے سدباب کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ بلوچستان نے یہ فیصلہ کیا کہ سبی میلہ 2021کو اس دفعہ محدود پیمانے پر منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی میلہ اس دفعہ بنیادی طور پر مالداروں کی سال بھر کی محنت کو سامنے رکھتے ہوئے منایا جائے گا کیونکہ مالدار سارا سال اپنی جانوروں کا خیال رکھ کر انھیں سبی میلہ کے لئے تیار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر سبی سکاوٹس۔

(جاری ہے)

سبی پولیس۔لیویز فورس کی قربانیوں کا ذکر کرنا لازمی سمجھتا ہوں آج جہاں پر ہم تشریف فرما ہیں یہاں سے لیکر دور افتادہ سانگان۔اور کٹ منڈائی تک پہاڑی چوٹیوں پر بیھٹے تمام گمنام سپاہیوں کو داد تحسین دیتے ہیں کہ جو انتہائی نا مساعد حالات اور کٹھن موسم میں ہماری حفاظت کے لئے ڈیوٹی دے رہے ہیں تقریب کے اختتام پر سیکرٹری لائیوسٹاک میر طیب لہڑی اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے مالداروں اور آفیشلز میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں