سبی،کمیونٹی سطح پر لوگوں کے کوالف جمع کرانے میں بھی بی آر ایس پی کے بھر پور مدد کریں گے،نوابزادہ شازین بگٹی

حکومت پاکستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے قومی خوشحالی سروے یقیناًبلوچستان میں نچلی سطح پر خوشحالی کے لئے نئے باب کھولے گے،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:32

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے قومی خوشحالی سروے یقیناًبلوچستان میں نچلی سطح پر خوشحالی کے لئے نئے باب کھولے گے، حکومت پاکستان اوربی آر ایس پی کی جانب سے گھر گھر سروے کے علاوہ مستقبل میں مختلف پروگرام چلانے سے لوگوں کو بنیادی سہولیت فراہم کئے جائیں گے جو ایک خوش آئند اقدام ہے،کمیونٹی سطح پر لوگوں کے کوالف جمع کرانے میں بھی بی آر ایس پی کے بھر پور مدد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال میں بی آر ایس پی کی جانب سے قومی خوشحالی سروے کے افتتاحی تقریب و ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو کیا،افتتاحی تقریب و ایک روزہ ورکشاپ سے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ،بی آر ایس پی کے صوبائی فوکل پرسن محمد ابراہیم علوی، کلیسٹر کوارڈینٹر الطاف حسین اور دیگر نے خطاب کیا،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی سردار عظیم دہپال ،وائس چیئرمین حاجی محمد حیات رند، ڈویژنل ڈائریکٹر بی آر ایس پی غلام سرور رند،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داود رند،ضلع کونسل کے وائس چیئرمین میر محمد چانڈیو ،چیئرمین یونین کونسل مل وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندوں ،علماء کرام ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء کو بی آر ایس پی کے فوکل پرسن محمد ابراہیم علوی نے ورکشاپ کے شرکاء کو قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دوران سروے ٹیموں سے بھر پور تعاون کیا جائے جوکہ ہمارا قومی فریضہ ہے تقریب سے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب ہونے والا قومی خوشحالی سروے یقیناًبلوچستان میں نچلی سطح پر خوشحالی کے لئے نئے باب کھولے گے جس سے لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور لوگوں کو مستقبل میں روز گار ،صحت ،تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگے اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی جوحکومت پاکستان اور بی آر ایس پی کا ایک قابل ستائس عمل ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سطح پر لوگوں کے کوالف جمع کرانے میں بھی بی آر ایس پی کے ساتھ ہمارا بھر پور تعاون رہے گاتقریب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قومی خوشحالی سروے بی آر ایس پی کے صوبائی فوکل پرسن محمد ابراہیم علوی کلیسٹر کوارڈینٹر الطاف حسین اور دیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عرصہ 2010-11 کے دوران پورے ملک میں BISP کے توسط سے قومی خوشحالی سروے منعقد کروایا تھا ۔

(جاری ہے)

اب عرصہ سات سال کے دوران بدلتے ہوئے اقتصادی اور سماجی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان اس سروے کو (NSER) این ایس ای آر کے ذریعے منعقد کر رہی ہے تاکہ گھرانوں کے تبدیل ہونے والے مالی ،سماجی اور اقتصادی حالات کو صحیح اور مکمل طریقے سے دوبارہ درج کیا جا سکے ۔اس سروے سے حاصل شدہ معلومات حکومتِ پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی منصوبہ سازی برائے صحت، تعلیم ، خوراک اور دیگر انفرادی اور اجتماعی منصوبوں کو تشکیل دینے میں استعمال ہونگیںاس سلسلے میں این ایس ای آر نے باقاعدہ طور پر پہلے مرحلے میں قومی خوشحالی سروے میں پنجاب کے پی اور سندھ کے اضلاع میں آغاز کر دیا ہے جلدہی پاکستان کے دوسرے اضلاع میںبھی مرحلہ وار یہ سروے منعقد کیا جائے گا۔

اس سروے کو منعقد کرنے کے لئے این ایس ای آر نے مختلف تکنیکی اِداروں جیسے کو اپنا شراکت دار بنایا ہے جنکا عملہ گھر گھر جا کراعدادو شمار اکٹھا کرے گا اس سروے کے دوران معلومات اکٹھی کرنے کے لئے جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے اسے کمپوٹر (ٹیبلٹ) کی مدد سے معلومات کا اندراج کرناکہتے ہیں قومی خوشحالی سروے مطلوبہ شہر، قصبہ، گاؤں یا بستی میں رہنے والے تمام گھرانوں کے لئے ہے یہ نہ صرف غریب لوگوں کی شناخت کے لئے ہے بلکہ تمام طبقہ ء فکر اور ہر طرح کی مالی حیثیت رکھنے والے لوگوں کے لئے ہے۔

یہ بات ذہن نشینرہے کہ کسی بھی گھرانے کا ایک سے زیادہ دفعہ سروے میں اندراج کروانے سے اس گھرانے کو کوئی اضافی فائدہ نہیں ہو گاالبتہ نقصان ہو سکتاہے۔اسی طرح سروے ٹیم کو غلط معلومات فرہم کرنے سے تمام اندراج غلط تصور کیا جا سکتا ہے گھرانے کے فرد کے پاس درست معلومات کی فراہمی کے لئے گھر کے تمام بالغ افراد کے شناختی کارڈز کی کاپیاں، بچوں کے -'ب' فارم (اگر ممکن ہو) ، ان کے نام، ملازمت اورصحت وتعلیم کی تفصیلات کے علاوہ اثاثہ جات کی معلومات کا ہونا بہتر ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں