بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو اڑے ہاتھوں لے لیا

’’ایک کٹھ پتلی فاشسٹ کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے؟‘‘ : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 19:46

بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو اڑے ہاتھوں لے لیا
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء) بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو اڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کیے جانے پر کہا ہے کہ’’ایک کٹھ پتلی فاشسٹ کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے؟‘‘۔بلاول بھٹو نے سکردو میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کیسے بات کر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن اور ضلع اسکردو کے عہدیداران سے ملاقات کی ،پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ملاقات میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور شہریوں سے ملے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رک گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیول اور تھایور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی، نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسکردو شہر تک اسکول کے طلبہ، دکان داروں اور گھروں سے نکل کر شہریوں نے استقبال کیا، پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حقیقی آواز ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے کشمیر ساتھ وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو ویزا تک نہیں ملتا تھا، وہ نہ من موہن ہیں نہ واجپائی، ہم شروع سے خبردار کرتے آرہے ہیں کہ مودی کا ہندوتوا کا نظریہ ہے جبکہ بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مودی پر تنقید کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان خود فاشسٹ ہے، وہ کیسے بھارتی فاشسٹ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کر سکتے ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں