بورے والا، ایف آئی آئی ٹیم کا غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والی دوکان پرچھاپہ

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:12

بورے والا، ایف آئی آئی ٹیم کا غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والی دوکان پرچھاپہ
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) ایف آئی آئی ٹیم کا غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والی دوکان پر چھاپہ،مرکزی ملزم گرفتار کرنے پر ملزم اور اسکے ساتھیوں نے ٹیم پر حملہ کردیا،ایف آئی اے کی خاتون سب انسپکٹر سمیت دیگر ملازمین پر تشدد،ملازمین کی وردی اور سول کپڑے پھاڑ دیئے،ملزم کو زبردستی چھڑوا لیا،ٹیم کو یرغمال بنائے رکھا،پولیس نے مداخلت کرکے ایف آئی اے ٹیم کی جان چھڑوائی،ایف آئی سے سب انسپکٹر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سب انسپکٹر ملتان شبانہ کی زیر قیادت چار اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گگو منڈی میں بازار میں واقع افضل بک سنٹر پر اچانک چھاپہ مار کر وہاں سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اس دوکان کے مالک محمد افضل کو گرفتار کیا تو ملزم کے بھائی محمد خالد جو گزشتہ روز ایف آئی کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوکر آیا اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے افضل کو چھڑوا لیا پکڑی گئی کرنسی کے علاوہ ملازمین کی جیبوں سے نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور سروس کارڈ بھی چھین لیا درجنوں افراد کے ہمراہ ملزمان نے ٹیم کو گاڑی سمیت یرغمال بنا لیا جسے تھانہ گگومنڈی پولیس نے اطلاع ملنے پر وہاں سے نکالا خاتون سب انسپکٹر شبانہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ اس دوکان پر چند روز قبل بھی پولیس نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے افضل کے بھائی خالد کو گرفتار کرلیا تھا افضل موقع سے فرار ہوگیا تھا جسکا مقدمہ دونوں بھائیوں کے خلاف درج تھا خالد گزشتہ روز ہی ضمانت کروا کے واپس آیا اور بھائی سے ملکر دوبارہ یہ غیر قانونی کاروبار شروع کردیا تھا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں