سوات ،پولیس کے 144شہدا ء کے خاندانوں ،بچوں کو عید کے تحائف پہنچادیئے گئے

منگل 9 اپریل 2024 23:18

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سوات میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے سوات پولیس کے 144شہدا ء کے خاندانوں اور بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے عید کے تحائف ان کے گھروں میں پہنچادیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے پولیس نے قوم کے آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے اور ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پر امن عیدیں گزار رہے ہیں۔

ان کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم ان شہداء کو ہم ہر خوشی کے موقع پر یاد کر کے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ قوم کے اس عظیم اور بہادر سپوت جنہوں نے عوام الناس کے تحفظ کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کیا کو ہم خوشی کے موقع پر کیسے بھول سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی فیملیز کو اس بات کا احساس دلا یا کہ آپ اکیلے نہیں، بلکہ پورا محکمہ پولیس آپ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں