بارشوں سے دریائے سوات بپھر گیا ،تحصیل کبل ،مینگورہ اور اوڈیگرام کے مقام پر پانی کھیتوں ،آبادی میں داخل

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سوات میں مسلسل بارشوں کے بعد دریائے سوات بپھر گیا ہے اور تحصیل کبل ،مینگورہ اور اوڈیگرام کے مقام پر پانی کھیتوں اور آبادی میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لوگوں نے گھروں کو خالی کرناشروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات میں پانچ روزسے مسلسل بارشوں کے بعد دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور محکمہ انہار کے مطابق کانجو پل کے قریب سے 70ہزار کیوسک کا ریلاگزررہاہے جبکہ خوازہ خیلہ کے مقام پر دریاکا بہائو 52ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

بارشوں کے بعد دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور مختلف مقامات پرسیلابی ریلے سے حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے ہیں اورپانی کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد پانی میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لوگوں نے گھروں میں داخل ہوگیا ہے اورلوگ گھروں سے سامان نکال کر بال بچوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث یہ صورتحال پیش آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں