ایس پی اپر سوات کا موجودہ صورتحال کے پیش نظرپولیس سٹیشن شکردرہ کا اچانک دورہ

بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا جائزہ لیا،محرر سٹاف کو سائلین کیساتھ نرمی ،احسن اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے موجودہ صورتحال کے پیش نظرپولیس سٹیشن شکردرہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نے تھانے میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا، انہوں نے محرر سٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آئیں، عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیںانہوں نے بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیااور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں