ں*نیشنل پارٹی شہرک، ہوشاپ، بلیدہ ، زعمران اور پیدارک کا اہم مشاورتی و جائزہ اجلاس

اتوار 28 جنوری 2024 21:50

sتربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2024ء) نیشنل پارٹی شہرک، ہوشاپ، بلیدہ ، زعمران اور پیدارک کا اہم مشاورتی و جائزہ اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں میں منعقد ہوا جس میں ضلع کیچ کے دیگر علاقوں سے بھی سیاسی رہنماں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ بلوچستان میں غربت، بے روز گاری،جہالت اور انتہاہ پسندی سب سے بڑی بیماری ہیں بلوچستان کے سیاسی و قومی مسائل پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسوں کے سبب بلوچستان میں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں بدامنی اور خراب صورتحال کے پیش نظر بلوچستان پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے 2018 کے دھاندلی زدہ انتخابی عمل نے جلتی پر تیل کا کام کیا مصنوعی لیڈر شپ نے بلوچستان برائے فروخت کردیا جس سے تمام ادارے بری طرح متاثر ہوئے کرپشن و اقربا پروری ، سفارشی کلچراور غیر ضروری سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس سمیت تمام ریاستی ادارے متاثر ہوئے گوررننس نام کی کوئی شے دور تک نظر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

حکمران مالدار ہوتے گئے اور عوام نان شبینہ کا محتاج ہوگیا بے روز گاری اور مہنگائی نے عوام کی کمر تھوڑ کر رکھ دی اب وقت آگیا ہے عوام 8فروری کو اپنے رائے اور ووٹ کا حق درست استعمال کرکے اپنے مستقبل کے لیے نئی راہوں کا تعین کریں ایک پرامن بلوچستان کی جانب جہاں ہر انسان کا عزت نفس محفوظ ہو بچے محفوظ اور ان کے تعلیمی اور روزگار کے حق کا دفاع ممکن ہو۔

اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کھاکہ ہمارا مقابلہ کرپشن اور ٹوکن مافیا سے ہے جھنوں نے بارڈر کاروبار کو اپنے زاتی مفادات کے لیے تباہ و برباد کردیا ہے تمام سرکاری فنڈز بندات کے نام پر اپنے رشتہ داروں اور مخصوص ٹولے میں تقسیم کرکے پورے بلیدہ زعمران اور ہوشاپ کے لوگوں کو بنیادی ضروریات سے محروم کردیا ہے انھوں نے کھاکہ آنے والی حکومت کیچ کے فیز ٹو اور تری اور بلیدہ سٹی پروجیکٹ میں ہونے والے ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔ اجلاس سے قومی اسمبلی کے امیدوار واجہ پھلین بلوچ اور میر حمل بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سنیر رہنماں اور معتبرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں