25اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں ریکارڈ توڑ جلسہ عام ہوگا جو کٹھ پتلیوں پر زلزلہ ثابت ہوگا،مولانا عبدالواسع

اتوار 13 ستمبر 2020 22:50

ظ*زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت کے زیر اہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن زیرصدارت ضلعی امیر مولانا نور الحق منعقد ہوا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن سے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا آغا محمود شاہ سابق صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین مولانا عبد الرحمن رفیق مولانا محمد سرور موسی خیل مولانا صلاح الدین ایوبی مولانا عبد الخالق مری دلاور خان کاکڑ خلیل الرحمن دمڑ اصغر خان ترین حاجی عنایت اللہ بازئی یحیی خان ناصر مولانا محب اللہ اور دیگر نے خطاب کیا صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظم اور ڈسپلن کانام ہے کارکن اور قیادت ایک ہی صف میں کھڑے ہیں 25اکتوبر کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں ریکارڈ توڑ جلسہ عام ہوگا جو کٹھ پتلیوں پر زلزلہ ثابت ہوگا ملک کی اسلامی شناخت اور تحفظ ختم نبوت کی خاطر ہر حد تک جاسکتے ہیں انہوں کہا کہ اس نازک صورتحال میں جہاں تمام ادارے دیوالیہ ہوچکے ہیں عوام پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں وہ سرکاری میڈیا اور سرکاری وزرا کی بہکی باتوں میں آنے کی بجائے ملک وملت کی فکر کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی بصیرت افروز اور جرائت مندانہ سیاست کا ساتھ دینا ہوگا ورنہ ملک مزید تباہی کی طرف چلا جائے گا انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر اسلام اور ملک مخالف لوگ ہماری تہذیب واقدار کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ دوسری جانب خون پسینے سے ملک کی خدمت کرنے والے آج بھی استحصال کا شکار ہیں، بلکہ روزگار چھین جانے سے خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قوم کو بیدار کریگی جمعیت علما اسلام سمجھتی ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ملک کی معاشی اور نظریاتی قاتل ہے اس حوالے سے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی نظریے کی حفاظت کے لیے اپنا کردار اداکریں کیوں کہ اس وقت تک ہماری پالیسی پر امریکی و بیرونی سامراج کا دبا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی جدوجہد سے ہی ہماری کل آنے والی نسل سکھ کا سانس لے پائیگی کیونکہ جمعیت علما اسلام ملک میں حقیقی آزادی کے تصور کے ساتھ قوم کو لائحہ عمل دے کر آزادی کے نصب العین حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ آزادی کے مقاصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے دو قومی نظریہ اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی شعائر کی حفاظت کیلئے آج بھی ہماری جدو جہد جاری ہے، جمعیت علما اسلام جمہوری انداز میں رہنے کیلئے عوام کو شرافت کی سیاست سے روشناس کرایا جمعیت علما اسلام نے پاکستان میں دلیل اور پرامن سیاست کے فروغ کیلئے جو وصول متعارف کروائے وہ تمام جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام آئین اور جمہوریت کی پاسدار ہونے کے ناطے تمام تر ناانصافیوں اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ملک کے کروڑوں محکوم اور مظلوم عوام کو امن آئین اور جمہور کادرس دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نامعلوم عناصر کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود ملک کے استحکام وسلامتی کیلئے ہراول دستہ کردار ہمارا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر ہماری جدوجہد سے عوام کو سکھ ملے گا بلوچستان میں جمعیت علما اسلام ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ہر مشکل میں عوام کی آواز اور ترجمان ہے انہوں نے کہا کہ عوام ان کا ظلم زیادہ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے معیشت کا ستیاناس کردیا، حکومت تو چلا ہی نہیں سکتے ہیں کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر سمیت قومی وقار کا سودا کردیاہے ، کوئی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرسکتا ہیانہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق سلب کیے جارہے ہیں

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں