بابر اعظم کو’ کپتانی‘ مل گئی،احمد شہزاد نائب کپتان مقرر

مڈل آرڈر بلے باز نیشنل ٹی ٹونٹی میں وسطی پنجاب کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 اکتوبر 2019 15:57

بابر اعظم کو’ کپتانی‘ مل گئی،احمد شہزاد نائب کپتان مقرر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اکتوبر 2019ء) بابر اعظم کو کپتانی مل گئی، مڈل آرڈر بلے باز نیشنل ٹی ٹونٹی میں وسطی پنجاب کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ بابر اعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ احمد شہزاد ان کے نائب ہوں گے،دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)،عمر اکمل،رضوان،سعد نسیم،فہیم اشرف،حسن علی، نسیم شاہ،وقاص مقصود، احمد بشیر،بلال آصف ،ظفر گوہر،عثما ن قادر اورعلی شاہ شامل ہیں ۔

یاد رہے کے نیشنل ٹی ٹونٹی 13اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 9 اگست کو آئین میں ترامیم کی منظوری دیے جانے کے بعد نیا ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر وجود میں آیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کو آئین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو موصول ہوا تھا۔ نئے سٹرکچر کے مطابق 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ کے ریجنز شامل ہیں۔

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن میں ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں ملتان اور بہالپور کے ریجنز شامل ہیں۔ وسطی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن میں پشاور، فاٹا اورایبٹ آباد شامل ہیں۔ شمالی کرکٹ ایسوسی ایشن میں اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد جموں و کشمیر کے ریجنز شامل ہیں۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔ ملک بھر میں قائم 6 ہائی پرفارمنس سینٹرز کھلاڑیوں کو معیاری کرکٹ، طرز زندگی اور کھیل میں جدت رکھنے والے تمام ہنر سکھانے میں مدد دیں گے۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 15:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :