پی ایس ایل 2020: افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر تنقید و طنز کی زد میں

میزبان احمد گوڈیل نے شائقین کرکٹ کو اپنی طرف متوجہ کرلیا

Ahmad Tariq احمد طارق جمعرات 20 فروری 2020 22:58

پی ایس ایل 2020: افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر تنقید و طنز کی زد میں
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کرنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر شدید تنقید و طنز کی زد میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں میزبان احمد گوڈیل نے شائقین کرکٹ کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے احمد گوڈیل کی پرفامنس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ایس ایل فائیو کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرنے والے نوجوان کے بارے میں دلچسپ تبصرے اور جملے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس میزبان کو بلانے سے بہتر تھا کہ کسی کو میزبانی نہ دیتے، احمد گوڈیل نے صرف وقت ہی ضائع کیا ہے۔ دوسری جانب احمد گوڈیل کے کالے چشمے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ رات میں کونسی دھوپ نکلتی ہے جس سے بچاؤ کیلئے کالا چشمہ لگایا گیا ہے۔ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے میزبان کی بات کی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود کو ایکٹر ماڈل، ریڈیو اور ویڈیو جوکی بتایا ہے اور ان کے ہزاروں فالورز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔

لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیںگے، ابتدائی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 22:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :