پی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپس جانے کا فیصلہ

ڈیل سٹین،کولن منرو،لیوک رونکی اور ڈیوڈ مالان کل پاکستان کو خیر آباد کہہ دینگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 مارچ 2020 22:40

پی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپس جانے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ2020ء ) کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔

فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں۔کورونا وائرس کے خوف سے اب تک پی ایس ایل چھوڑ کر واپس اپنے ملک جانے والوں میں کراچی کنگز کے الیکس ہیلز، ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز ونس، پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیل سٹین ، لیوک رونکی ،کولن منرو،ڈیوڈ مالان اور ٹرینر کوری ریٹگز کل وطن واپس روانہ ہونگے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ان کھلاڑیوں کے پی ایس ایل سے آؤٹ ہونے کے بعد تمام ٹیموں کو قانون کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی دے گی جب کہ پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گا اور اس دوران وہ تمام ٹیم مالکان سے رابطے میں رہے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 22:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :