سمیع اسلم کو امریکی کرکٹ بورڈ سے معاہدے پر کیاکیا مراعات ملیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

قومی ٹیم کے اوپنر کا امریکی کرکٹ بورڈ سے 3 سال کا کنٹریکٹ ہوا،سالانہ 1 لاکھ ڈالر، گھر اور گاڑی کنٹریکٹ میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 نومبر 2020 16:03

سمیع اسلم کو امریکی کرکٹ بورڈ سے معاہدے پر کیاکیا مراعات ملیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 نومبر 2020ء ) قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نظر انداز کیے جانے پر اب امریکی کرکٹ ٹیم کے نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سمیع اسلم اپنے سفر اور رہائش کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد 10 دن میں امریکہ روانہ ہوں گے۔ سمیع اسلم تقریبا 3 سال امریکہ میں ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے ۔

سمیع اسلم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سمیت بہت سارے کرکٹرز نے حال ہی میں امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ 2023ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے اہل ہوسکیں۔ سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے 3 سال کا کنٹریکٹ ہوا ہے اور سالانہ 1 لاکھ ڈالر(تقریبا ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے)، گھر اور گاڑی کنٹریکٹ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

سمیع اسلم نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی تھی اور اس سال وہ بلوچستان کی ٹیم کا حصہ تھے، وہ اپنی سابقہ ​​ٹیم کی قیادت کر رہے تھے لیکن ہیڈ کوچ عبد الرحمن سے میدان میں ٹیم پلان کے خلاف جانے پر انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا ۔

سمیع اسلم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان کی سیکنڈ الیون میں شامل کیے جانے پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے میچز بھی صرف اس امید پر کھیلی تھی کہ شاید دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سکواڈ میں ان کا نام آجائے۔ 2015ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کرنے والے سمیع اسلم نے پاکستان کے لئے 13 ٹیسٹ میچوں میں 31.58 کی اوسط سے 758 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں 2016ء کے دوران 91 رنز ان کا بہترین سکور تھا ۔ انہوں نے 4 ون ڈے میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 16:03:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :