اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی: فواد چوہدری

16سال بعد اس سال اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی: وفاقی وزیر برائے اطلاعات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 مئی 2021 13:29

اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی: فواد چوہدری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2021ء ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ اپنی ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’16سال بعد اس سال اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی اور اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی‘۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ برطانوی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس سے شہریوں کو مزید تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلینڈ رواں سال اکتوبر میں 2 ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آئے گا، یہ میچز 14 اور 15 اکتوبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی اور دونوں ٹیمیں سیریز کے اختتام پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 16 اکتوبر کو بھارت روانہ ہوں گی ۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 13:29:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :