پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر نے فرنچائز کو خیرباد کہ دیا

فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز بھی وطن واپس جائیں گے،ملتان سلطانزکے شیمرون ہیٹمائر بھی ویسٹ انڈیز روانہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جون 2021 13:47

پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر نے فرنچائز کو خیرباد کہ دیا
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2021ء ) پشاور زلمی کے تین غیر ملکی کھلاڑیوں ڈیوڈ ملر ، فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز نے فرنچائز کو خیرآباد کہ دیا ہے ۔ مذکورہ بالا کھلاڑی اب ویسٹ انڈیز کے لئے پرواز کریں گے کیونکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز 26 جون سے 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل اور ملتان سلطانزکے شیمرون ہیٹمائر بھی ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9 جون سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔ 21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔

جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپریل میں پی سی بی نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکم جون سے ایونٹ دوبارہ کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور سابقہ تجربات کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پی سی بی سے لیگ کو متحدہ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا اور آج سے لیگ کا دوبارہ ابوظبی میں آغاز ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 13:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :