بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار پنجاب میں موجود ہزاروں ایکڑ اراضی پر جنگلات لگانے کیلئے سرمایہ کاری کریںہر ممکن سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی

چیف ایگزیکٹو افسر سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی طاہر رشیدکا کوئٹہ چیمبر کے ممبر ان سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 16:53

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار پنجاب میں موجود ہزاروں ایکڑ اراضی پر جنگلات لگانے کیلئے سرمایہ کاری کریںہر ممکن سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رشید نے کہاہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار پنجاب میں موجود ہزاروں ایکڑ اراضی پر جنگلات لگانے کیلئے سرمایہ کاری کرے،انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی ،ایک ہزار ایکڑ کیلئے کسی بھی سرمایہ کار کے اکائونٹ میں ایک کروڑ20لاکھ روپے تک ہونے چاہئے ،زمین کی حوالگی15سال تک کیلئے سرمایہ کار کے حوالے کی جائیگی بعد میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر اسے 15سال کیلئے مزید اراضی حوالے کی جاسکتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ،سینئر نائب صدر انجینئر عیسیٰ خان ،نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور دیگر عہدیداران واراکین کے ساتھ منعقدہ سمینار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ودیگر نے سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرطاہر رشید اور وفد میں شامل دیگر افراد کو خوش آمدید کہااس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر اور دیگر ذمہ داران کاکہناتھاکہ پنجاب میں خالی اراضیات پر جنگلات لگانے کے موقع سے فائدہ ضرور اٹھایاجاسکتاہے تاہم اس کیلئے بینک گارنٹی ودیگر شرائط پر عملدرآمد کرنا اتنا آسان نہیں ،بینکوں نے بلوچستان کو غیر اعلانیہ طورپر ریڈ زون ڈکلیئر کیاہے اور وہ یہاں کے تجارت سے وابستہ افراد ودیگر کو قرضے دینے سے گریزاں ہے ایسے حالات میں جب سرمایہ کاروں کے پاس کاروبار اور دیگر کیلئے رقوم نہیں ہونگے وہ کیونکر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اراضیات کے تنازعات کے باعث سرمایہ کار اور تجارت سے وابستہ افرا د اکثر وبیشتر مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں اور انہیں سالہاسال تک قانونی چارہ جوئی کرنا پڑتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بھی بہت زیادہ اراضیات پر جنگلات اگائے جاسکتے ہیں لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی اگر یہاں جنگلات کے شعبے پر توجہ دی جائے تو اس سے موسمی اثرات کے باعث درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے بلکہ بارشوں میں اضافہ اور آلودگی کو ختم کرکے لائیواسٹاک جیسے پیداواری شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے بعض اراکین نے خدشہ ظاہر کیاکہ انہیں پنجاب میں سرمایہ کاری کے دوران مشکلات پیش آئیگی کیونکہ وہاں جنگلات اور دیگر کو سنبھالنا آسان کام نہیں اس موقع پر سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رشید کاکہناتھاکہ جن اراضیات کو بلوچستان کے سرمایہ کاروں کے حوالے کیاجائیگا ان پر کوئی تنازعہ نہیں بلکہ وہ حکومت کی اراضیات ہے ،یہاں کے تاجر بلاججک وہاں جنگلات لگانے کیلئے سرمایہ کاری کرے انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی ،ایک ہزار ایکڑ کیلئے کسی بھی سرمایہ کار کے پاس بینک میں ایک کروڑ 20لاکھ روپے یاپھر بینک گارنٹی ہونی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ جولوگ سرمایہ کاری کے خواہش مند ہے وہ اپنے ساتھ جنگلات میں مہارت رکھنے والوں کو بھی شامل کرے تاکہ انہیں مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے ،انہوں نے کہاکہ خطیر رقم خرچ کئے جانے کے باوجود بھی اتنی زیادہ اراضی سرمایہ کاروں کو کہیں نہیں مل سکتی ،وہ یہ سنہرے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے بتایاکہ 15سال کے دوران سرمایہ کار کو حاصل ہونیوالی آمدنی کا 18فیصد اسے فاریسٹ کمپنی کو دینا ہونگے جبکہ 82فیصد منافع سرمایہ کار کو ملے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں موجود اراضیات پر جنگلات کی کاشت کا یہ نادر موقع ہے جس سے انہیں فائدہ اٹھاناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ حاصل کردہ اراضی پر مستقل تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی بلکہ عارضی تعمیرات کی سرمایہ کار کو اجازت ہوگی وہ وہاں لائیواسٹاک کے ذریعے بھی فوائد حاصل کرسکتاہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ