کاشتکار کپاس کی فصل پر سبز تیلے کے موثر تدارک کیلئے زرعی زہروں کا سپرے کریں، ڈاکٹر صغیر احمد

منگل 4 جولائی 2017 17:02

کاشتکار کپاس کی فصل پر سبز تیلے کے موثر تدارک کیلئے زرعی زہروں کا سپرے کریں، ڈاکٹر صغیر احمد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) کپاس کی فصل پر ملتان ، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع میں سبز تیلے کے ہاٹ سپاٹس مشاہدہ میں آئے ہیں جبکہ بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں کپاس پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ بہت کم ہے، یہ بات ڈاکٹر صغیر احمد ڈائریکٹر کاٹن (سی آر آئی) نے ان اضلاع کے دورہ کے بعداپنے دفتر میں نوید عصمت کاہلوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات سے ایک ملاقات میں بتائی، انہوں نے بتایا کہ دورہ کے دوران چند مقامات پر سبز تیلے کے حملہ کی شدت بہت زیادہ تھی جہاں کاشتکاروں کو سبز تیلے کے موثر تدارک کیلئے زرعی زہروں کے سپرے کی سفارش کی گئی اور شدید حملہ کے فیلڈز میں سات دن کے اندر سپرے دہرانے کی بھی سفارش کی گئی، انہوں نے بتایا کہ سبز تیلہ نمی والے موسم میں بڑی تیزی سے بڑھتا ہے اور اس کی معاشی نقصان دہ حد ایک فی پتا ہے،یہ کیڑا پودوں کے درمیانی اور اوپر والے پتوں پرزیادہ حملہ کرتاہے اس کے شدید حملہ کی صورت میں پتوں کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے اور پتوں کے کنارے سوکھ جاتے ہیں اور پودوں پر لگے ہوئے پھول اور ڈوڈیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں اور اس کے حملہ کے فصل کی بڑھوتری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سبزتیلے کے موثر تدارک کیلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ نائٹم پیران 200ملی لٹر یا ڈائی میتھویٹ 400 ملی لٹر یا ڈینو ٹیفیوران (اوشن) 100 گرام یا فلونیکامیڈ (اولالا) 60 گرام یا ایسیفیٹ 250 گرام یا تھائیا میتھاگزم24 گرام فی ایکڑ صبح یا شام کے وقت سپرے کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی