کپاس کی کھپت میں مسلسل اضافہ سے روئی کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے‘ صوبائی وزیر زراعت

پیر 10 جولائی 2017 22:25

کپاس کی کھپت میں مسلسل اضافہ سے روئی کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے‘ صوبائی وزیر زراعت
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء)وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کپاس کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے روئی کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے ۔دنیا میں کپاس کی پیداوار کھپت کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کی وجہ سے رواں سال کپاس کی قیمتیں مستحکم رہنے کے امکانات روشن ہیں۔بین الاقوامی طلب کی طرح ملکی ٹیکسٹائل صنعت کی ضروریات کیلئے بھی روئی ناکافی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں اورمختلفکسان تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سیزن دنیا میں کپاس کی کل پیداوار 22.9ملین ٹن ہونے کی توقع ہے جبکہ کل کھپت 24.3ملین ٹن ہوگی۔ بنگلہ دیش اورویتنام میں بھی روئی کی کھپت میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کے مطابق اس سال کپاس کی اوسط قیمت تقریباً 3500 روپے فی من سے زائد رہنے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید براںقیمتوں میں استحکام کیلئے کپاس کی برداشت کے دوران روئی کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کیلئے حکومت پنجاب کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انڈیا اور امریکہ میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے امکانات ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ امسال چین کے کپاس کے کاشتہ رقبہ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے چین اس سال 10فیصد زائد روئی درآمد کریگا اور سی پیک منصوبہ کی وجہ سے چین اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سے روئی درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 335.82 ملین روپے کی لاگت سے کپاس کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے منصوبے کا آغازکردیاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی