انڈسٹری کے فروغ کے لئے پنجاب انڈسٹریل پالیسی میں بہتری کی ضرورت ہے،شیخ علائوالدین

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:07

انڈسٹری کے فروغ کے لئے پنجاب انڈسٹریل پالیسی میں بہتری کی ضرورت ہے،شیخ علائوالدین
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انڈسٹری کے فروغ کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کے لئے پنجاب انڈسٹریل پالیسی میں بہتری کی ضرورت ہے ، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں انڈسٹریل صلاحیت بہت ذیادہ ہے اور ہمارے پاس بلا شبہ محنتی اور مہارت یافتہ لیبر بھی موجود ہے،انہوں نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے روز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں پنجاب انڈسٹری پالیسی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا،اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹری مجتبیٰ پراچہ،ڈپٹی سیکرٹری معید عمان رانا،پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ سے میڈم ملیحہ ، نمائندگان فنانس ،وومن ڈیویلپمنٹ، لیبر،انرجی ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹس موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوران اجلاس صوبائی وزیر کو انٹرنیشنل پالیسی آف انڈسٹری کی 3رکنی ٹیم نے جو کہ سٹیفن ہل، علی عابد اورطلحہ پر مشتمل تھی ،پنجاب کی انڈسٹری میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں،انہوں نے پنجاب میں زرخیززمین کی دستیابی کے ساتھ لیبر کی تعریف کی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترکی،مراکو،چائنہ، سائوتھ کوریہ اور بنگلہ دیش کی انڈسٹریز کی طرح پنجاب میں بھی اپنا لوہا منوایا جا سکتا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سی اشیاء کی امپورٹ کے باعث لوکل انڈسٹری بہت متاثر ہو رہی ہے، ہماری انڈسٹریل پالیسی ایسی ہونی چاہیئے کے لوکل مینو فیکچرر بھی مستفید ہو سکے اور ایکسپورٹ بڑھانے میں نمایاں کردارادا کرے،انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں جتنا انڈسٹری کے فروغ کا رجحان بڑھے گا ،اتنا ہی نوکریوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے غربت کا خاتمہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پنجاب میں ہر سال انڈسٹری کی بدولت 10 لاکھ نوکریوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈ ان پاکستان کو پروموٹ کیا جائے نہ کہ ہر پارٹس امپورٹ کرنا پڑے،آٹو انڈسٹری میں دیکھا جائے تو ہنڈا،ٹیوٹا اور سوزوکی اس وقت ذیادہ سپیئر پارٹس امپورٹ کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری پالیسی کو ضرورت ہے کہ ڈومیسٹک انڈسٹری کو پرومورٹ کیا جائے تاکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنی انڈسٹری کامقام بلند کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..