محکمہ زراعت نے زہر پاشی کے جدیدتحقیق پر مبنی طریقے جاری کر دیئے

جمعہ 1 ستمبر 2017 16:43

محکمہ زراعت نے زہر پاشی کے جدیدتحقیق پر مبنی طریقے جاری کر دیئے
لاہور۔1ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ غیر موزوں نوزل کا استعمال معاشی نقصان کے علاوہ فصل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، جدید تحقیق کے مطابق ناقص سپرے مشینری اور صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کی وجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50 فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف کپاس یا دوسری فصلات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ جاتی ہے، کپاس کی پیداواری لاگت کا 50 فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اور صحیح طریقوں سے کی جائے، زہر پاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹر بوم سپرئیر کا نہ صرف اچھا اور صحیح ہونا ضروری ہے بلکہ سپرے کرنے سے قبل ان کی کیلی بریشن (پیمانہ بندی) بھی ضروری ہے تاکہ ہمیں یہ پتہ چل سکے کہ ہم کون سی نوزل استعمال کرتے ہوئے کس رفتار سے چل کر کھیت میں مطلوبہ مقدار میں زہرپاشی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ اکثر سپرئیر کی نوزل کا اخراج مقررہ مقدار سے کہیں زیادہ ہوتا ہے، معیار کے مطابق ایک سوراخ والی ہالوکون نوزل کا اخراج 500 سے 1000 ملی لٹر فی منٹ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے کاشتکار 4 سے 5 اور بعض 6 سوراخ والی نوزل استعمال کرتے ہیں جس سے اخراج اکثر اوقات 3لٹر فی منٹ سے بھی زیادہ ہوتا ہے جو کہ معاشی نقصان کے علاوہ فصل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، اسی طرح نوزل سے نکلنے والے قطروں کا سائز 200 مائیکران سے زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرم کش دوائی کے محلول کے قطرے بڑے ہونے کی وجہ سے فصل کے پتوں پر ٹھہر نہیں سکتے بلکہ سلپ ہو کر نیچے زمین پر چلے جاتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ زیادہ تر کاشتکار سپرے لانس کو ہلاتے ہوئے 3 سے 4 قطاروں پر دائیں بائیں سپرے کرتے ہیں اس طرح کوئی بھی آپریٹر ہر بار ایک جیسی لانس نہیں ہلاسکتا جس سے غیر یکساں سپرے ہوتا ہے اور مالی نقصان کے علاوہ کیڑوں پر کنٹرول بھی نہیں ہوتا ہے،ہاتھ یا انجن کی طاقت سے چلنے والے نیپ سیک سپرئیر کو اس طرح استعمال کریں کہ فصل کے اوپر اور اطراف سے دوائی موثر طریقہ سے پتوں تک پہنچ سکے، نہایت ضروری ہے کہ ڈنڈی یعنی لانس پر نوزل تقریباً 45 درجہ کے زاویہ پر لگی ہوئی ہو اور ایک وقت میں صرف ایک قطار پر سپرے کریں، کرم کش ادویات کے سپرے کیلئے ہالوکون نوزل اور جڑی بوٹی کے اگائو سے پہلے ختم کرنے کیلئے فلڈ جیٹ اور جڑی بوٹیوںکو اگائو کے بعد ختم کرنے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ای ایس ایس آئی میں ملنے والی جان بچانے کی ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،فضل شکور خان ..

ای ایس ایس آئی میں ملنے والی جان بچانے کی ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،فضل شکور خان ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ،  100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند

پاکستان اور پولینڈ کے  درمیان  تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ،  پولینڈ سفیر

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ، پولینڈ سفیر

ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا

ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا

کاٹی کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے فلاحی ادارے کے اشتراک سے تقریب

کاٹی کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے فلاحی ادارے کے اشتراک سے تقریب

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ

کمشنرایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس اور مضاربہ سیکٹر کی سالانہ رپورٹ جاری  کر دی

کمشنرایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس اور مضاربہ سیکٹر کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

کمشنر اسلام آباد ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن رابعہ اورنگزیب کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

کمشنر اسلام آباد ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن رابعہ اورنگزیب کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5ہزار کا نوٹ منسوخ کیا جائے‘ اوورسیزانویسٹرچیمبرآف کامرس

کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5ہزار کا نوٹ منسوخ کیا جائے‘ اوورسیزانویسٹرچیمبرآف کامرس

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ