جاز کیش اور پاکستان ریلویز کسٹمرز کو ٹکٹوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کریں گے

پیر 18 ستمبر 2017 15:11

جاز کیش اور پاکستان ریلویز کسٹمرز کو ٹکٹوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) جاز کیش اور پاکستان ریلویز کسٹمرز کو ٹکٹوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کریں گے۔ اس سہولت کی فراہمی کے لیے جاز کیش اور پاکستان ریلویز کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت کسٹمرز اب پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ یا پاکستان ریلویز موبائل ایپ کے ذریعے اپنے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے اور جاز کیش موبائل اکاؤنٹس، جاز کیش ایجنٹس یا کسی بھی بینک کے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈکے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

یہ سولوشن پاکستان ریلویز میں آن لائن ٹکٹوں کی فیس کی مالی رپورٹنگ اور تصفیہ کے میکانزم میں بہتری لے کر آئے گا۔ اس سروس کو جاز کیش موبائل ایپلیکیشن میں ضم کر دیا جائے گا جس سے ویب پر کام کرنے والی انٹرفیس کے ذریعے کسٹمرز اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں سے ادائیگی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلویز، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا ہے بلکہ اسے اپنے مسافروں کے لیے مسائل سے پاک بھی بنایا ہے۔

یہ موجودہ ای ٹکٹنگ سسٹم کی کامیابی ہے کہ مارکیٹ کے ممتاز مالی ایجنٹس نے پاکستان ریلویز کا بزنس پارٹنرز بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ آج ہم جاز کیش کے ساتھ ڈیجیٹائزڈ پیمنٹ موڈ کے لیے شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو کامیابی اور اپنے کسٹمرز کو سہولتیں فراہم کرنے کے ہدف کے حصول کی جانب ہمارے سفر کا اہم سنگ میل ہے۔ ہم پاکستان ریلویز کو علاقے میں ایک بہترین ٹرانسپوریٹیشن نیٹ ورک بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’جاز کیش پبلک ٹو گورنمنٹ(P2G) ادائیگیوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پرعز م ہے۔ اس سولوشن کو پاکستان ریلویز سے سفر کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انہیں ٹکٹوں کی خریداری کے لیے طویل قطاروں میں نہ کھڑارہنا پڑے۔ ڈیجیٹل کے اس عہد میں سہولت اب ضرورت بن گئی ہے اور جاز کیش نہ صرف اپنے کسٹمرز کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے اس بات کو یقینی بنانے میں رہنما کا کردار ادا کررہا ہے بلکہ پوری قوم کو اس ٹیکنالوجی سے پہنچنے والی سہولت سے بھی فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔

‘‘اس سے قبل، جاز کیش ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، کے پی کے ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے سندھ پولیس، اسٹوڈنٹس کالج ایڈمشن پروسیسنگ فیس پیمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس فیس کلیکشن کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی خدمات انجام دے چکا ہے اور اب پاکستان ریلویز جاز کیش کے پورٹ فولیو میں میں ایک اور اضافہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان