پی ایس او کے تحت ڈیلرز کانفرنس کا انعقاد، کمپنی کی ترقی کے لیے مستقبل کے پرجوش منصوبوں پر تبادلہ خیال

پیر 25 ستمبر 2017 19:21

پی ایس او کے تحت ڈیلرز کانفرنس کا انعقاد، کمپنی کی ترقی کے لیے مستقبل کے پرجوش منصوبوں پر تبادلہ خیال
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے تحت لاہور میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیوآفیسر شیخ عمران الحق نے پی ایس او کے بزنس پارٹنرز سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی ایس او کے ڈیلرز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پی ایس او کے اعلیٰ انتظامی عہدے داران نے پی ایس او کے کاروبار کی ترقی کے لیے اختیار کی جانے والی پرجوش حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے 3489 ریٹیل آئوٹ لیٹس ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پی ایس او کے ریٹیل پارٹنرز نہ صرف عالمی معیار کی پیٹرولیم مصنوعات فراہم کررہے ہیںبلکہ نئی حکمت عملی کے تحت صارفین کو نان فیول ریٹیل مصنوعات کے ذریعے بھی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس او کے مارکیٹنگ، لاجسٹکس، ٹی اینڈ او ڈی، کمیونی کیشنز ،فنانس، این ایف آر، آپریشنز، امپورٹ اور برانڈ ڈویژن کے سینئر انتظامی عہدے داران بھی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ہمراہ اس کانفرنس میں شریک تھے جنہوں نے صارفین کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او شیخ عمران الحق نے کہا کہ کمپنی کی ترقی کے لیے بزنس پارٹنرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

گزشتہ دو سال کے دوران پی ایس او کے منافع میں غیرمعمولی اضافہ عمل میں آیا ہے۔ اس قدر شاندار کارکردگی بزنس پارٹنرز کے پختہ عزم اورکمپنی سے گہری وابستگی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔پی ایس او کا تیزی سے بڑھتا ہوا ریٹیل کاروبار ایندھن کے شعبے میں کمپنی کے غلبہ کو تقویت فراہم کررہا ہے۔ ملک میں اعلیٰ معیار کے ماحول دوست RONمصنوعات بشمول Altron Premium, Altron X اور Action+ Diesel متعارف کرانے جیسے اقدامات پی ایس او کے ڈیلرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھے۔

شیخ عمران الحق نے کہا کہ پی ایس او کی کاروباری حکمت عملی میں کاروباری پارٹنرز کو فوائد پہنچانے کے نئے مواقع فراہم کرنے کو بھی ترجیح حاصل ہے۔ پی ایس او نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک پر عالمی معیار کے ایندھن کی فراہمی کے ساتھ اضافی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی انقلابی اقدامات کیے ہیں جن میں پی ایس او لائلٹی فیول کارڈز، برانچ لیس بینکاری کی خدمات کی فراہمی، اے ٹی ایم کی سہولت اور جدید سہولتوں سے آراستہ شاپ اسٹاپ کنوینینٹ اسٹور شامل ہیں جن کی وجہ سے صارفین کے لیے سہولتوں میں اضافے کے ساتھ ڈیلرز کی آمدن میں بھی اضافے کو ممکن بنایا جارہا ہے۔

پی ایس او بزنس پارٹنرز کو کمپنی کی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے اس طرز کی کانفرنسز کا انعقاد باقاعدگی کیا جاتا ہے۔ یہ دوطرفہ تبادلہ خیال پی ایس او کے کارباری نظام کا اہم حصہ ہے جس سے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی