مائیکرو سافٹ کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

میک بک پرو 2 دراصل کمپنی کی جانب سے 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کا اپ ڈیٹ اور بہتر ورژن ہے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:04

مائیکرو سافٹ کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ متعارف کرادیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) سافٹ ویئر ٹیکنالوجی گرو کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کردیا۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے پیش کیا گیا میک بک پرو 2 دراصل کمپنی کی جانب سے 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کا اپ ڈیٹ اور بہتر ورژن ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ میک بک پرو 2 کی بیٹری 17 گھنٹے چلنے کی اہلیت رکھتی ہے، جب کہ اس بار لیپ ٹاپ کے کلرز کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کو 5 گھنٹے تک چارج کرنے کے بعد اس کی بیٹری کم سے کم 17 گھنٹے تک چلتی ہے۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ میک بک پرو 2 امریکی کمپنی ایپل کے لیپ ٹاپ سے بھی بہترین اور طاقتور ہے، تاہم کمپنی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کا لیپ ٹاپ کس طرح ایپل کے لیپ ٹاپ سے طاقتور ہے۔

(جاری ہے)

میک بک پرو 2 کو کمپنی نے 2 مختلف سائزز میں پیش کیا ہے، جب کہ 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کو صرف ایک ہی سائز میں متعارف کرایا گیا تھا۔

مائیکرو سافٹ نے میک بک پرو 2 کے ساڑھے 13 اور 15 انچ اسکرین کے سائز کے مختلف ماڈلز پیش کیے ہیں۔ایک طرف جہاں کمپنی نے اپنے لیپ ٹاپ کو اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین کمپیوٹر قرار دیا ہے، وہیں اس کی قیمت بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہے۔اگر کہا جائے کہ میک بک پرو 2 نہ صرف مائیکرو سافٹ بلکہ دیگر حریف کمپنیوں کے لیپ ٹاپ سے بھی سب سے زیادہ مہنگا ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔میک بک پرو کے 15 انچ اسکرین کے حامل لیپ ٹاپ کی قیمت 1499 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد رکھی گئی ہے۔میک بک پرو 2 کو آئندہ ماہ 16 نومبر کو عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی