چیچہ وطنی،گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے زمینداروں میں مفت اناج تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 17 نومبر 2017 22:39

چیچہ وطنی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے زمینداروں میں مفت بیج تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی جس میں ساہیوال ڈویژن کے 5824زمینداروں میں 50،50کلو بیج گندم کے تھیلے تقسیم کئے گئے -یہ بیج وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر قرعہ اندازی کے بعد تقسیم کئے گئے تا کہ زمیندار اپنا معیاری بیج خود بنا سکیں -تقریب کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی مہمان خصوصی تھے -تقریب میں محکمہ زراعت کے افسران ڈائریکٹر ساہیوال عبدا لغفور غفاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری امتیاز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم نثار کے علاوہ چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس ،مارکیٹ کمیٹی ساہیوال اور چیچہ وطنی کے چیئر مین آئی زیڈ بھٹی اور ساجد علی بھٹی نے بھی شرکت کی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ زراعت کا براہ راست تعلق ہماری ترقی سے ہے کیونکہ 70فیصد آبادی کا روز گار اسی شعبے سے وابستہ ہے -کسانوں کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ انہیں زرعی ادویات ،بیج اور کھادیں معیاری فراہم کی جائیں تا کہ فی ایکٹر پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو اور کسانوں کو اپنی فصل کا بہتر معاوضہ مل سکے -ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متعدد مراعات کا اعلان کیا ہے جس سے کسانوں کے بیشتر مسائل حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت عبدالغفور غفاری نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 5824زمینداروں میں 50،50کلو کا ایک بیگ تقسیم کیا جا رہا ہے جس پر حکومت ایک کروڑ 36لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ ضلع ساہیوال میں 1754،ضلع اوکاڑہ میں 2280اور ضلع پاکپتن میں 1790کسانوں کو اس سکیم سے فائدہ پہنچے گا جن کا انتخاب شفاف طریقے سے ہونے والی قرعہ اندازی میں کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی