امریکہ اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ ،افغانستان بارے اعتماد کی کمی کو دور کرنے کیلئے پائیدار اور نتیجہ خیز اقدامات کریں‘افتخار علی

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے بغیر امریکہ کی کوئی بھی پالیسی سود مند نہیں ہوگی،پوری دنیا اور خاص طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے‘ سارک ممالک کے تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد سے خطاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) سارک چیمبر کے نائب صدر اور پاک امریکہ بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکہ اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطہ میں پائیدار امن کیلئے افغانستان بارے اعتماد کی کمی کو دور کرنے کیلئے پائیدار اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بات سارک کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

معروف تاجر رہنما اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ خطہ میں امن کے قیام کے لئے پاکستان ناگزیر ہے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے بغیر امریکہ کی کوئی بھی پالیسی سود مند نہیں ہوگی۔ تاہم امریکہ کے بھارت اور پاکستان کے معاملہ میں کھلم کھلا دو غلے پن اور بھارت کے ساتھ مل کر خفیہ بلیم گیم کرنے سے پاکستان اور امریکہ کے مابین اعتماد کی کمی ہوئی اور دونوں ممالک کے مابین دوریاں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اور خاص طور پر ٹرمپ کی امریکی انتظامیہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان میں گزشتہ سالوں کے دوران 74 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پاکستان کو سڑکوں کے نیٹ ورک کے نقصانات کے علاوہ 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کی بجائے کسی کی ڈکٹیشن کے بغیر آزادانہ غیر ملکی امریکی حکمت عملی اور پالیسی چاہتی ہے۔

افتخار علی ملک نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں بارے الزامات اور پالیسی کی مذمت کی اور کہا کہ اس غیر منطقی اور بے تکا الزام سے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن لانے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا دوطرفہ تجارتی شراکت دار ہے اور تجارتی حجم میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے جو کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تقریباً 5 ارب ڈالر رہا ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے باعث پاکستانی کاروبار، برآمدات اور دیگر نقصانات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان میں مطلوبہ منصوبہ کے مطابق ترقی نہیں ہوسکی۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ مل کر پر خلوص طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ 2013ء کے تجارت اور سرمایہ کاری بارے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے تعاون بڑھانا چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا