اوپن کرنسی مارکیٹ،ڈالر، برطانوی پائونڈاور سعودی ریال کی قدر میں استحکام ،یورو اورچینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ یواے درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوڈالر، برطانوی پائونڈاور سعودی ریال کی قدر میں استحکام ،یورو اورچینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ یواے درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید112.00روپے اور قیمت فروخت112.30روپے پرمستحکم رہی ۔

ہفتہ کوروپے کے مقابلے میں یوروکی قدرمیں35پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالتریب یورو کی قیمت خرید136.60روپے سے گھٹ کر136.25روپے اور قیمت فروخت138.60روپے سے گھٹ کر138.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید154.50روپے اور قیمت فروخت156.50روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.80روپے اور قیمت فروخت30.10روپے پرمستحکم جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.40روپے سے بڑھ کر30.45روپے اور قیمت فروخت30.70روپے سے بڑھ کر30.75روپی ہوگئی۔

ہفتہ کوچینی یوآن کی قدر میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید17.25روپے سے گھٹ کر17.20روپے اور قیمت فروخت18.25روپے سے گھٹ کر18.20روپے ہوگئی۔دریں اثناء ہفتہ کو انٹربینک چھٹی کے باعث بند رہی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی  ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

نائجیریا  میں   عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے   ،ٹی ڈی اے ..

نائجیریا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے ،ٹی ڈی اے ..

کراچی میں   بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے   درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

کراچی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز  کی ملاقات

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز کی ملاقات

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار  100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم