ْگورنرسندھ سے وفاقی وزیر کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 1 مئی 2018 17:46

ْگورنرسندھ سے وفاقی وزیر کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہائو س میں وفاقی وزیر کامرس اینڈ ٹیکسٹائل پرویز ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاشی، اقتصادی، ٹیکسٹائل اور کامرس کے شعبوں کے فروغ ، ٹیکسٹائل کے شعبہ کی حوصلہ افزائی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، نئی ٹیکسٹائل انڈسٹریز میں سرمایہ کاری اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کے روز گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جائے اس ضمن میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں کام کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سرمایہ کی جانب راغب کرنے کے لئے بھرپور تعاون، مدد اور معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے کاٹن کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے، ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے اس ضمن میں وفاقی وزارت کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے اقدامات اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، تاجروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، بھرپور استعداد، پرکشش افرادی قوت اور قدرتی وسائل کے باعث ہر ایک سرمایہ کار کی اولین ترجیح پاکستان میں سرمایہ کاری ہے اس ضمن میں پاکستان کے امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے روڈ شوز میں یہ بات واضح ہوئی کہ پاکستان کے اصل حقائق سے غیر ملکی سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد آگاہ نہیں، امریکہ ، برطانیہ اور دبئی میں سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ انہیں آج تک پاکستان کے اصل حقائق کے بارے میں آگاہی نہیں دی گئی، روڈ شوز کے بعد غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھر پور دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاٹن دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری ایک زمانہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ فعال کردا ر ادا کررہی تھی موجودہ حکومت نے ایک بار پھر اس انڈسٹری کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ ، شعبہ میں سرمایہ کاری اور عالمی منڈی تک اس کی رسائی سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے گورنرسندھ کو بتایا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کو مزید فروغ دینے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس شعبہ کی جانب راغب کرنے اور ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اس شعبہ کی جانب راغب ہو رہے ہیں جس سے بے روزگار ی اور غربت کے خاتمہ میں بھی مدد مل رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب