پاکستان میں مقامی صنعت کی ترقی کے لیے تعمیراتی شعبے کو مراعات دی جائیں،زاہد لطیف خان

نمائشیں کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،بلڈنگ مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا چایئے،آبادکے زیراہتمام ایکسپو سیمینارسے خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 22:45

پاکستان میں مقامی صنعت کی ترقی کے لیے تعمیراتی شعبے کو مراعات دی جائیں،زاہد لطیف خان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرزاہد لطیف خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقامی صنعت کی ترقی کے لیے تعمیراتی شعبے کو مراعات دی جائیں، کنسٹرکشن کا شعبہ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث ہے بلڈنگ مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا چایئے نمائشیں کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کنسٹرکشن، آٹو موبل اور تعمیرات سے جڑے دوسرے شعبوں کے لیے سی پیک میں نادر مواقع موجود ہیں حکومت سیرامکس، اسٹیل ، ٹائر، وائرز، الیکٹرنکس و دیگر شعبوں کے لیے مراعات کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرزاہد لطیف خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد)کے زیراہتمام ایکسپو سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)پاکستان کی معاشی خوشحالی کا ضامن بنے گا پاکستان میں صنعتی احیاء کا دارمدار سی پیک کی کامیابی پر ہے تاجر برادری اس عظیم منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون اور قربانی کے لیے تیار ہے سی پیک بلا شبہ ایک بڑا منصوبہ ہے جو پورے ایشیا کے خطے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا صدرر راولپنڈی چیمبرزاہد لطیف خان نے کہا کہ تاجربرادری سی پیک کو ایک گیم چینجر مانتی ہے اور اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے حکومت ایک ایسی پالیسی اختیار کرے جس کے تحت چین سے وہ صنعت یہاں منتقل ہو جس میں زیادہ سے زیادہ مقامی ہنرمند افراد کو کھپایا جاسکے دوسرا خصوصی اقتصادی صنعتی زونز میں چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے لگائے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع