اسلام آباد چیمبر کے وفد کا مراکش اور قطر کا دورہ

جمعرات 17 مئی 2018 18:37

اسلام آباد چیمبر کے وفد کا مراکش اور قطر کا دورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک کی قیادت میں مراکش اور قطر کا کامیاب دورہ کیا اور ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو مزید بڑھانے کرنے کے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفد میں ملک نجیب، عمران منہاس اور سردار زاہد شامل تھے۔

وفد نے قطر کے دورہ کے دوران دوہا میں پاکستانی سفارتخانے کا بھی دورہ کیا اور کونسلر و ڈپٹی ہیڈ آف مشن مراد بصیر کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے کہا کہ قطر اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سمیت بہت سی مصنوعات باہر سے درآمد کرتا ہے اور ان کے وفد کا دورہ کرنے کا مقصد قطر کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمدہ دوستانہ تعلقات کے باوجود پاکستان اور قطر کی باہمی تجارت ابھی تک 200 ملین ڈالر تک بھی نہیں پہنچ سکی لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں جانب سے تجارت کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستان کا سفارتخانہ اس سلسلہ میں تعاون کرے اور معلومات حاصل کر کے چیمبر کو بتائے کہ قطر کی مارکیٹ میں کونسی پاکستانی مصنوعات کیلئے بہتر صلاحیت موجود ہے تا کہ پاکستان کا نجی شعبہ قطر میں موجود ممکنہ کاروباری مواقعوں سے استفادہ کرنے کیلئے کوششیں تیز کر سکے۔

انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے مابین باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کریں تا کہ تاجر برادری براہ راست ملاقاتیں کر کے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کر سکے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے دوہا میں پاکستان کے کونسلر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مراد بصیر نے کہا کہ پاکستان متعدد شعبوں میں قطر کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز قطر کے ساتھ ٹیکسٹائل مصنوعات، کھیلوں کا سامان، کنسٹریکشن میٹریل، ادویات، میڈیکل اور سرجیکل آلات کیلئے پیکنگ کا سامان، تازہ پھل و سبزیاں، پرسنل کئیر پراڈیکٹس، کنزیومر الیکٹرانکس، لائٹ انجینئرنگ گڈز اور دفاعی سامان سمیت متعدد مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں کیونکہ ان مصنوعات کی قطر کی مارکیٹ میں بہتر مانگ پائی جاتی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرے۔

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ قطر میں پاکستان کا سفارتخانہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو قریب لانے کی کوششوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا تا کہ تاجر برادری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ