ملکی زرمبا دلہ کے ذخائر 17کروڑ ڈالر کی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں،میاں زاہد حسین

TFکے خطرات سے نمٹنے کیلئے تا حال کوئی حکمت عملی اپنائی نہیں گئی ،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 21 مئی 2018 19:10

ملکی زرمبا دلہ کے ذخائر 17کروڑ ڈالر کی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے حکومت سے ہنگامی بنیادو ں پر ملک کو درپیش معا شی خطرات پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ہر ہفتے قرضوں پر سود کی مد میں 20کروڑ ڈالر کی کمی ہورہی ہے اور موجود ہ ملکی زرمبا دلہ کے ذخائر 17کروڑ ڈالر کی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ بظاہر موڈیز نے پاکستان کے لئے کریڈٹ ریٹنگ B3برقرار رکھی ہے لیکن مستقبل قریب کے معاشی خدشات اور سیاسی صورتحال کی ابتری کی وا ضح نشاندہی کردی ہے جو ہماے حکمرانوں اور خصوصا وفاقی وزیر خزانہ کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

میاں ز اہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ ڈھائی ماہ کے ذر مبادلہ کے ذخائر کی سطح ڈھائی ماہ کے درآمدی بلوں کی ادائیگی تک محدود رہنے کی نشاندہی کرتی ہے ۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ نگراں حکومت سے قبل بجٹ میںنظر اندا ز کئے جا نے والے سیکٹرز کو ریلیف دینے کا اعلان کیا جا ئے ۔میاں زاہد حسین نے وفاقی وز یر خزانہ مفتا ح اسمعیل سے اپیل کی ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی مفاد میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید ریلیف اور ریفنڈ جا ری کئے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ کم از کم 50ارب روپے کے ریفنڈز کے اجرا ء سے اس شعبے کو آکسیجن ملے گی ۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ جون میں FATFکے خطرات سے نمٹنے کیلئے تا حال کوئی حکمت عملی اپنائی نہیں گئی ، حکومت کو چاہئے کہ FATFکے ٹائم فریم کے اندر مطلوبہ اقدامات اُٹھائے اور قوم اور بز نس کمیونٹی کو اعتماد میں لے تا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہونے کا امیج برقرار رکھ سکے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بعض ممالک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا نہیں چاہتے لہذا حکومت نگراں سیٹ اپ اور عام انتخابات سے قبل معاشی سمت کا فوری تعین کرے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..