رواں مالی سال چاول کی برآمدات2 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع

دنیا بھر میں بھارتی چاول کی مانگ میں نمایاں کمی ، پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ متوقع

پیر 28 مئی 2018 17:18

رواں مالی سال چاول کی برآمدات2 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع
لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) دنیا بھر میں بھارتی چاول کی مانگ میں کمی کے بعد پاکستانی چاول کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے ، محکمہ زراعت نے کسانوں میں زرعی زہروں کے استعمال کے حوالے سے شعوری مہم شروع کر دی ہے ، دنیا بھر کی چاول درآمد کرنے والی کمپنیوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کی تحسین کی ہے، چاول ایک اہم نقد آور فصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے، پھپھوند کش زرعی ادویات ٹرائی سائیکلازول، کاربینڈازم اور تھائیوفینیٹ میتھائل کو ترک کرکے پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے، دنیا بھر میں پیدا ہونے والے چاول پر زہریلی ادویات کا استعمال کم سے کم کیا جا رہا ہے، اس لئے اب پاکستان میں بھی اس حکمت عملی پر کام شروع ہوگیا ہے، رائس ایکسپوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال چاول کی برآمدات 2 ارب ڈالرتک بڑھنے کی توقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان چاول کی برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی اور غیر روایتی منڈیوں تک رسائی تک خصوصی توجہ دے رہے ہیں، رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے سنئیر وائس چئیرمین کے مطابق رواں مالی سال 2017-18 کے دوران 2.29 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سی1.06 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، انھوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال نئی منڈیوں تک رسائی ملنے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ