تین صوبوں کی نگراں کابینہ میں6بزنس مینوں کی شمولیت خوش آئندہے،یو بی جی

نگراں وزراء فضل الٰہی ،سردارتنویرالیاس ،فیصل مشتاق اورمس فرزانہ بلوچ بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،زبیرطفیل،گلزار فیروز،نوید بخاری،خالدتواب،اختیار بیگ،شکیل ڈھینگڑا،ممتاز شیخ کی مبارکباد

بدھ 20 جون 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے رہنمائوںنے مزید 4تجارتی رہنمائوں کی پنجاب ،کے پی کی اور بلوچستان نگراںکابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے تینوں صوبوں کے نگراں وزراء اعلیٰ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،مرزااختیار بیگ، یو بی جی کینیڈا چیپٹرکے چیئرمین نوید بخاری ،شکیل احمد ڈھینگڑااورممتاز شیخ نے سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی فضل الٰہی کی خیبرپختونخوا نگراں حکومت ،سابق چیئرمین اسلام آبادبلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن سردارتنویرالیاس اور پنجاب کے معروف بزنس مین فیصل مشتاق کی پنجاب کی نگراں حکومت اورویمن چیمبر کوئٹہ کی رہنما مس فرزانہ بلوچ کی بلوچستان نگراں حکومت میں بحیثیت وزراء شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعدفضل الٰہی ،سردارتنویرالیاس ،فیصل مشتاق اورمس فرزانہ بلوچ بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے۔

(جاری ہے)

یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ صوبائی نگراں کابینہ میں تجربہ کارافرادشامل کئے گئے ہیں اور بزنس کمیونٹی کو مثبت نمائندگی دی گئی ہے جس کیلئے ہم پنجاب،کے پی کے اوربلوچستان کے نگراں وزراء اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے نگراں حکومتوں میں انجم نثار اور نوید جان بلوچ کی شمولیت کے بعد اب مجموعی طور پر6بزنس مین تین صوبوں کی نگراں کابینہ میں موجود ہیں اور کاروباری برادری کی6 نمائندوں کو موجودہ حکومت میں وزارت کے عہدے پر فائز کرنا خوش آئند ہے،حکومت کے اس فیصلے سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہو گا جبکہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین فاصلے کم ہونگے جو معیشت کیلئے بہتر ہے۔

انھوں نے کہا کہ بزنس مینوں کی اکثریت بطور سیاستدان کامیاب رہتی ہے کیونکہ انکا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی ہوتی ہے۔وہ لینا نہیں بلکہ دینا چاہتے ہیں اور عوام کے وسائل لوٹنا نہیں چاہتے۔ایسے لوگ ملکی نظام میں توانائی کا سبب بنتے ہیں کیونکہ انھیں نتائج حاصل کرنے کی عادت اور تربیت ہوتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..