پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

بدھ 11 جولائی 2018 23:19

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کو چھوگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 133پوائنٹس کے اضافے سے 39500پوائنتس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں نے فوڈز ،بینکنگ ،سیمنٹ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40059پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور39500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں133.95پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس39452.81پوائنٹس سے بڑھ کر 39586.76پوائٹس ہو گیا اسی طرح75.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19493.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28946.66پوائنٹس سے بڑھ کر28966.85پوائنٹس پر جا پہنچا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر344کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 181کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،151میں میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مارکیٹ میں بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 12کروڑ84لاکھ 25ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 8ارب روپے مالیت کے 16کروڑ78لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ5ارب89کروڑ30لاکھ28ہزار994روپے بڑھ کر 82کھرب3ارب 80کروڑ41لاکھ 44ہزار453روپے ہو گیا ۔ کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز لمیٹڈ 81لاکھ 67ہزار ،پاک الیکٹرون 66لاکھ59ہزار ،بینک آف پنجاب 52لاکھ95ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 52لاکھ 78ہزاراور فوجی سیمنٹ 51لاکھ71ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت43.36روپے کے اضافے سی1294.97روپے ہو گئی اسی طرح41.65روپے کے اضافے سے سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت 874.810روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان اور فلپ مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب540.80روپے اور138.04روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر10400.00روپے اور فلپ مورس پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر2680.51روپے پر آگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین