ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایکسپورٹرز کو فائدہ جبکہ امپورٹرز کو بھاری خسارے کا سامنا ،

خسارہ صارف سے ہی نکالا جائیگا ماہرین معاشیات نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کوآئی ایم ایف کے پاس ایک بار پھر بڑھتی ہوئی پیش قدمی قرار دیدیا

بدھ 18 جولائی 2018 23:47

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایکسپورٹرز کو فائدہ جبکہ امپورٹرز کو بھاری خسارے کا سامنا ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ملک میں دو روز قبل ڈالرکی نسبت روپے کی قدر میں ہونے والی 5.3فیصد کی کمی نے جہاں ایکسپورٹرز اور ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا وہیں امپورٹر سرپکڑ بیٹھ گئے ہیں کیونکہ امپورٹرز کو بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اپنا یہ خسارہ صارف سے ہی نکالے گا،ماہرین معاشیات نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کوآئی ایم ایف کے پاس ایک بار پھر بڑھتی ہوئی پیش قدمی قرار دیا ہے۔

فوریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان یہ تو کہتے رہے ہیں کہ مرکزی بینک نے سٹہ بازوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے مگر شائد مرکزی بینک سٹے بازوں کو قابو میں نہیں کرسکا ہے۔گزشتہ روزڈالر کی بڑی چھلانگ نے بے شمار اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اورڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ سر اٹھانے لگا،مچھر کو بھگانے والے کوائل اور خشک میوہ جات خریدنے کے لئے بھی صارف کو اضافی قیمت دینی پڑے گی اس کے ساتھ ہی درآمدی ٹیکس بڑھنے کے بعد سی این جی کٹ، ایئر کنڈیشنگ مشین، ایئر پمپ، گیس کمپریسر، لیمپ، آٹو بلب، پورٹیبل کمپیوٹر اور پرنٹر بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بالخصوص کمپیوٹر، بچوں کے ڈائپرز اور پان کے پتوں سمیت لاتعدادعام استعمال کی کئی درآمدی چیزیں مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک نے پرتعیش درآمدی اشیا پر کیش مارجن سو فیصد کر دیاہے، یعنی اب بیرون ملک سے وہی اشیاء منگوائی جاسکے گی جن کے لئے سو فیصد رقم پہلے جمع کرائی جائے گی۔ نتیجتاً تاجر اضافی سرمایہ کاری کا خرچہ صارف سے وصول کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کی خواہاں ہیں اور چندروز کے دوران روپے کی دوسری بار تنزلی کے ذمہ داروں کو گرفت میں نہ لانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نگراں حکومت خود رروپے کی گرتی ہوئی قدر کی ذمہ دار ہے۔روپے کی قدر میں گراوٹ پر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے اورڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک کے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں اضافہ ہوگا،نگراں حکومت کی کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ آئندہ حکومت کو پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست دینی پڑے جس کیلئے نگراں حکومت آئی ایم ایف کی تین شرطوں کو پورا کررہی ہے کہ روپے کی قدر گرائی جائے،شرح سود کو بڑھایا جائے اور پیٹرول وبجلی کے نرخ میں اضافہ کیا جائے اور نگراں حکومت بآسانی یہ کام کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آنے لگا ہے اور مقامی مارکیٹوں میں واضح طور پر اس کے اثرات نمایاں طور پر دکھائی دینے لگے ہیں،روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھا دی گئی ہیں جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا،گاڑیوں کے ٹائر اور موٹر سائیکل مہنگے ہونگے۔

پرتعیش اشیاء کی درآمدات کی وجہ سے ملکی برآمدات اور درآمدات میں37ارب ڈالرکانمایاں فرق اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی جیسے عوامل بھی روپے کی قدر میں کمی کے اسباب ہیں۔ ایک معروف امپورٹر کا کہنا ہے کہ رواں سال 26اپریل کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 119.50 روپے تک گیااس طرح 2ماہ20دن بعد ڈالر 10روپے بڑھ گیا اور حکومت خاموش تماشائی بن گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بحران کی کیفیت پیداہوگئی ہے،کرنسی مارکیٹ میںنگراں حکومت کی گرفت کمزور ہونے کے باعث سٹے بازوں کو بار بار اپنا گیم کھیلنے کا موقع ملتا ہے لیکن حکومت ان کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کر سکی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سنگل کنٹری ایگزبیشن  میں شرکت  کے لئے کل بدھ    تک   درخواستیں     جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے ..

پاکستان سنگل کنٹری ایگزبیشن میں شرکت کے لئے کل بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے ..

دبئی میں مقیم  پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  0.5 فیصد کی کمی  ریکارڈکی

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں  پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر    اضافہ  ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی  کی اپیل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی کی اپیل

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..