فرنس آئل مزید مہنگا، نرخ 80 ہزار 566 روپے ٹن تک جا پہنچے

درآمدی فرنس آئل کی قیمت2521،مقامی 1789روپے فی ٹن تک بڑھ گئی

فرنس آئل مزید مہنگا، نرخ 80 ہزار 566 روپے ٹن تک جا پہنچے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مزید مہنگا ہوگیا، فرنس آئل کی قیمت 80 ہزار 566 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب بجلی پیدا کرنے والے ایندھن کے دام بھی بڑھ رہے ہیں، درآمدی فرنس آئل کی قیمت 2521روپے فی ٹن کے اضافے سے 79ہزار 963روپے فی ٹن اور مقامی فرنس آئل کی قیمت1789روپے فی ٹن کے اضافے سے 80 ہزار 566روپے فی ٹن تک پہنچ گئی، ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے پر نیپرا آئندہ آنے والے مہینوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کچھ حد تک بڑھا سکتی ہے ۔

Your Thoughts and Comments