ڈاؤلینس نے نئے گلاس ڈور چیسٹ فریزر زمتعارف کرا دئیے

ہفتہ 18 اگست 2018 18:52

ڈاؤلینس نے نئے گلاس ڈور چیسٹ فریزر زمتعارف کرا دئیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ڈاؤلینس نے ہوم اپلائنسز کی ایک اورجدید رینج متعارف کراد ی ہے جس میں نئے گلاس ڈور چیسٹ فریزرز (Glass Door Chest Freezers) - ES 200 DF اور91998 سگنیچر انورٹر سیریز شامل ہیں۔اس سال، ڈاؤلینس کے چیسٹ فریزر ز پورٹ فولیو نے ان گلاس ڈور ماڈلز کے ذریعی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔یہ پروڈکٹس عیدالاضحی سے کچھ عرصہ قبل متعارف کرائی گئی ہیں اورپورے سیزن میں صارفین کی جانب سے کی جانے والی طلب کا بہترین جواب ہے۔

انورٹر گلاس ڈور چیسٹ فریزر پیش کر کے ڈاؤلینس نے ملک بھر کے برانڈز کے درمیان’فرسٹ موورز ایڈوانٹیج (First Movers Advantage)‘ حاصل کر لیا ہے۔صارفین نے نئی پروڈکٹس لائن کو سراہا ہے کیوں کہ اس کے گلاس ڈور اور مرر گلاس ڈور ریفریٹریجرز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چیسٹ فریزرز کو بھی مارکیٹ میں غیرمعمولی فیڈ بیک مل رہا ہے جس سے پروڈکٹ کا پورٹ فولیو اور بھی مضبوط ہوا ہے۔

ڈاؤلینس میں ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے ان فریزرز کے بارے میں کہا،’’یہ خوبصورت گلاس ڈور فریزرز صارفین کے لیے بہترین انتخاب ہیں کیوں کہ یہ اعلیٰ درجہ کے تمام گھروں میں پائے جانے والے جدید فرنیچر کے ڈیزائن سے مطابقت رکھتے ہیںاور آئندہ نسل سے تعلق رکھنے والے ان اپلائنسز سے ان کے استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ڈاؤلینس اور بھی جدید پرودکٹس متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ تمام اقسام کے صارفین میں زیادہ اعتماد اور بھروسہ حاصل کر سکے۔‘‘حسن جمیل نے مزید کہا،’’جدید دور کے صارفین ڈیزائن کے اعتبار سے نازک اور مستعد بعد از فروخت سروس والے اپلائنسز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ان کے طرز زندگی کو سادہ بنا سکیں اور توانائی کے استعمال میں بھی عمدہ کارکردگی کے حامل ہوں۔

مسلسل تحقیق اور ترقی کے عمل کے نتیجے میں ڈاؤلینس ایک پیشرو برانڈ بن گیا ہے جو اپنی پرودکٹس کی وسیع رینج کی صورت میں صارفین کی توقعات سے بھی بڑھ کرسہولتیں پیش کرتا ہے، ان کی اعتماداور یقین پر پورا اترتا ہے۔پریمیم فنش ( premium finish ) اور پر تعیش ڈیزائن والی گلاس ڈور پروڈکٹس متعارف کرا کے ڈاؤلینس نے ایک مرتبہ پھر اپنے کسٹمرز کی روزمرہ زندگی کے لیے غیر معمولی تجربہ تخلیق کر نے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔صارفین اس کے خوبصورت ڈیزائن پر رک جاتے ہیں کیونکہ یہ تصور کچن ڈیزائن کے جدید ترین رجحانات سے مطابقت رکھتا ہے۔‘‘ان پروڈکٹس میں سے ہر ایک یقیناً گھرکی اپنے دلکش ڈیزائن کے باعث اندرونی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی